میں اپنے پیاروں کی نسبت ہرگز نہ کروں گا پسند کبھی

کلام محمود مع فرہنگ

87
میں اپنے پیاروں کی نسبت ہر گز نہ کروں گا پسند کبھی
وہ چھوٹے درجہ پہ راضی ہوں اور اُن کی نگاہ رہے نیچی
وہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر شیروں کی طرح فراتے ہوں
ادنی سا قصور اگر دیکھیں تو منہ میں کف پھر لاتے ہوں
وُہ چھوٹی چھوٹی چیزوں پر اُمید لگائے بیٹھے ہوں
وُه اوئی اوئی خواہش کو مقصود بنائے بیٹھے ہوں
شمشیر زباں سے گھر بیٹھے دشمن کو مارے جاتے ہوں
میدان عمل کا نام بھی لو تو چھینتے ہوں گھراتے ہوں
گیدڑ کی طرح وہ تاک میں ہوں شیروں کے شکار پر جانے کی
اور بیٹھے خوابیں دیکھتے ہوں وہ ان کا جوٹھا کھانے کی
اے میری الفت کے طالب! یہ میکر دل کا نقشہ ہے
اب اپنے نفس کو دیکھ لے تو وہ ان باتوں میں کیسا ہے
گر تیری ہمت چھوٹی ہے گر تیرے ارادے مُردہ ہیں
گر تیری اُمنگیں کو تہ ہیں گھر تیرے خیال افزدہ ہیں
202

کیا تیرے ساتھ لگا کر دل میں خود بھی کمینہ بن جاؤں
ہوں جنت کا مینار، مگر دوزخ کا زمینہ بن جاؤں
ہے خواہش میری الفت کی تو اپنی نگاہیں اُونچی کر
تدبیر کے جالوں میں مت پھنس کہ قبضہ جا کے مقدر پر
میں واحد کا ہوں دل دادہ اور واحد میرا پیارا ہے
گر تو بھی واحد بن جائے تو میری آنکھ کا تارا ہے
تو ایک ہو ساری دُنیا میں کوئی ساتھی اور شریک نہ ہو
تو سب دُنیا کو دے لیکن
خود تیرے ہاتھ میں بھیک نہ ہو
أخبار الفضل جلد 17-10 جنوری 1930ء
203

آج 10 میں سے 10 باقی