خدایا اے میرے پیارے خُدایا

کلام محمود مع فرہنگ

88
خُدایا اے میرے پیارے خُدایا اللهُ الْعَالَمِينَ رَبُّ البرايا
ملیک و مالیک و خلاق عالم رحیم و راحم و بخو العطایا
تری درگہ میں اک اُمید لے کر ترا اک بندہ عاصی ہے آیا
وہ خالی ہاتھ ہے ہر پیشکش سے نہیں لایا وہ ساتھ اپنے ہدایا
جو تو نے دی تھی اس کو طاقت خیر وہ کر بیٹھا ہے اس کا بھی صفایا
دہ حیوانوں سے بدتر ہو رہا ہے نہیں تقویٰ میں حاصل کوئی پایا
سمٹ کر بن گئی نیکی سوندا اُفق پر چھا گئیں اس کی خطایا
بتاؤں
کیا کہ شیطاں نے کہاں سے کہاں لے جا کے ہے اس کو گرایا
نہیں آرام پل بھر بھی میسر ہے اس ظالم نے کچھ ایسا ستایا
جہاں کا چپہ چپہ دیکھ ڈالا
مگر کوئی ٹھکانا بھی نہ پایا
ہوا مایوس جب چاروں طرف سے نہ جب گوشش نے اس
کا کچھ بنایا
تو ہر پھر شوبی
کر رہی تدبیر شو بھی تری تقدیر کا در کھٹکھٹایا
ہی ہے آرزو اس کی الہی یہی ہے التجا اس کی خُدایا
کہ مشرق اور مغرب دیکھ ڈالے سکوں لیکن کہیں اس نے نہ پایا
204

تری درگاہ میں وہ آخر الامر تمنا دل میں لے کر ہے یہ آیا
تیری رحمت کی دیواروں کے اندر کلام اللہ کا مل جائے سایہ
تو وہ دھونی محبت کی کما کر جلا دے سب جہالت اور مایا
أخبار الفضل جلد 17-17 جنوری 1930ء
205

آج 10 میں سے 10 باقی