آه پھر موسم بہار آیا
کلام محمود مع فرہنگ
92
آہ پھر موسم بہار آیا دل میں میرے خیالِ یار آیا
لالہ و گل کو دیکھ کر محمود یاد مجھ کو وہ گلزار آیا
زخم دل ہو گئے ہرے میرے
ہر چمن سے میں اشکبار آیا
خون رلاتا تھا لالہ زار کائنگ مجلس یار کی بہار کا رنگ
تازہ کرتے تھے یاد اس کی پھول یاد آتا تھا گلزار کا رنگ
لوگ سب شادمان و خوش آئے
ایک میں تھا کہ سوگوار آیا
سبزۂ گیاہ کا کہوں کیا حال چنہ چنہ پر ڈالتا تھا حال
مست نظارۂ جمال تھے سب آنکھیں دُنیا کی ہو رہی تھیں لال
زخم دل ہو گئے ہرے میرے
ہر چمن سے میں اشکبار آیا
ئیں وہاں ایک اور خیال میں تھا کیا کہوں میں بنالے حال میں تھا
سبزہ اک عکس زُلف جاناں ہے یہ تصور ہی بال بال میں تھا
212
لوگ سب شادمان و خوش آئے
ایک میں تھا کہ سوگوار آیا
ندیاں ہر طرف کو بہتی تھیں قلب صافی کا حال کہتی تھیں
آبشاروں کی شکل میں گر کر صدمہ افتراق سہتی تھیں
زخم دل ہو گئے ہرے میرے
ہر چمن سے میں اشکبار آیا
دیو داروں کی ہر طرف تھی قطار یاد کرتا تھا دیکھ کر قدِ یار
لوگ دل کر رہے تھے ان پر نثار جان سے ہو رہا تھا میں بیزار
لوگ سب شادمان و خوش آئے
ایک میں تھا کہ سوگوار آیا
ابر آتے تھے اور جاتے تھے دل کو ہر اک کے خُوب بھاتے تھے
بھلیوں کی جنگ میں مجھ کو نظر جلوے اس کی ہنسی کے آتے تھے
زخم دل ہو گئے ہرے میرے
ہر چین سے میں اشکبار آیا
شاخ گل پر ہزار بیٹھی تھی کانپتی بے قرار بیٹھی تھی
213
نغمہ سُن سُن کے اُس کے سب خوش تھے وہ مگر دل فگار بیٹھی تھی
لوگ سب شادمان و خوش آئے
ایک میں تھا کہ سوگوار آیا
کیسی ٹھنڈی ہوائیں چلتی تھیں ناز و رعنائی سے مچلتی تھیں
اُن کی رفتار کی دلا کر یاد دل مرا چٹکیوں میں مکتی تھیں
زخیم دل ہوگئے ہرے میرے
ہر حمین سے میں اشکبار آیا
تھے طرب سے درخت بھی رقصاں گویا قسمت پر اپنی تھے نازاں
کہتے پتے کے پاس جا کہ میں سونگھتا تھا بُوئے مر کنگان
لوگ سب شادمان و خوش آئے
ایک میں تھا کہ سوگوار آیا
جلوے اُس کے نمایاں ہرشے میں سُراُسی کی تھی پیدا ہوئے ہیں
کر تنگ اُسی کا چھلک رہا تھا آہ کف ساقی میں ساغر کے میں
زخم دل ہوگئے ہرے میرے
ہر چمن سے میں اشکبار آیا
214
اُس کے نزدیک ہو کے دُور بھی تھا دل اُمیدوار چور بھی تھا
نارِ فُرقت میں جل رہا تھا میں گوپس پردہ اک ظہور بھی تھا
لوگ سب شادمان و خوش آئے
اک میں تھا کہ سوگوار آیا
دیکھئے کب وہ منہ دکھاتا ہے پر دہ چہرہ سے کب اُٹھاتا ہے
کب میرے غم کو دور کرتا ہے پاس اپنے مجھے بلاتا ہے
ہنس کے کہتا ہے دیکھ کر مجھ کو
دیکھو وہ میرا دل فگار آیا
میں یونہی اس کو آزماتا تھا پاک کرنے کو دل جلاتا تھا
عشق کی آگ تیز کرنے کو منہ چھپاتا کبھی دکھاتا تھا
میری خاطر اگر یہ تھا بے چین
کب مجھے اس کے بن قرار آیا
اخبار الفضل جلد 21-25 جولائی 1934 ء
215