پڑھ چکے احرار بس اپنی کتابِ زندگی
کلام محمود مع فرہنگ
95
پڑھ چکے احرار بس اپنی کتاب زندگی ہو گیا پھٹ کر ہوا ان کا حجاب زندگی
ٹوٹنے نکلے تھے وہ امن وسکون بیکساں خود انہی کے لٹ گئے حُسن و شباب زندگی
دیکھ لینا اُن کی اُمیدیں نہیں گی حسرتیں اک پریشاں خواب نکلے گا یہ خواب زندگی
فتنه و افساد دست ششم و منزل و ابتذال اس جماعت کا ہے یہ لب لباب زندگی
پڑ رہی ہیں انگلیاں ارباب حل وعقد کی بج رہا ہے اس طرح ان کا رباب زندگی
کیا خبر ان کو ہے کیا جام شہادت کا مزا دیکھ کر خوش ہو رہے جو سراب زندگی
ہے حیات شمع کا سب ما حصل سوز و گداز ایک دل پر خون ہے یہ الکتاب زندگی
دلبرا الزام تو دیتے ہیں چھپنے کا تجھے اوڑھے بیٹھے ہیں مگر ہم خود نقاب زندگی
دست بعزرائیل میں مخفی ہے سب از حیات موت کے پیالوں میں مبتی ہے شراب زندگی
غفلت خواب حیات عارضی کو دور کر
ہے تجھے گر خواہش تعبیر خواب زندگی
219
اخبار الفضل جلد 2 - 6 ستمبر 1935ء