کل دوپہر کو ہم جب تم سے ہوتے تھے رخصت
کلام محمود مع فرہنگ
99
صاحبزادی امتہ القیوم کی تقریب نصتانہ کے موقع پر
کل دوپہر کو ہم جب تم سے ہوئے تھے رخصت
ظاہر میں چُپ تھے لیکن دل خون ہو رہا تھا
افسردہ ہو رہا تھا محزون ہو رہا تھا
اے میری پیاری بیٹی
میرے جگر کا ٹکڑا
میری کمر کی پیٹی
تم یاد آ رہی ہو
دل کوستا رہی ہو
ئیں کیا کروں کہ ہر دم تم دُور جا رہی ہو
ٹوٹی ہوئی کمر کا
اللہ ہی ہے سہارا
اللہ ہی ہے ہمارا اللہ ہی ہو تمھارا
اللہ کی تم پر رحمت اللہ کی تم پہ برکت
اللہ کی ہو عِنایت
اللہ کی مہربانی
223
وہ ہم سفر تمھارا
نکھوں کا میری تارا
اللہ کا صفی ہو اللہ کا ہو پیارا
لو میری پیاری بچی تم کو خدا کو سونیا
اس مهربان آقا اس با وفا کو سونیا
کرنا خُدا سے اُلفت رہنا تم اس سے ڈرکر
تم اس سے پیار رکھنا بس اس کو یاد رکھنا
سوفار عشق اس کا تم دل کے پار رکھنا
دلبر ہے وہ ہمارا تم اس سے چاہ رکھنا
مشکل کے وقت دونوں اُس پر نگاہ رکھنا
الفت نہ اُس کی کم ہو رشتہ نہ اُس کا ٹوٹے
چھٹ جائے خواہ کوئی
دامن نہ اس کا چھوٹے
اخبار الفضل جلد 27-28 دسمبر 1939ء
224