ہم کس کی محبت میں دوڑے چلے آئے تھے
کلام محمود مع فرہنگ
101
ہم کس کی محبت میں دوڑے چلے آئے تھے
وہ کون سے رشتے تھے جو کھینچ کے لائے تھے
آخر وہ ہوئے ثابت پیغام ہلاکت کا
جو غمزے مرے دل کو بے حد ترے بھائے تھے
جن باتوں کو سمجھے تھے بُنیاد ترقی کی
جب غور سے دیکھا تو مٹتے ہوئے سائے تھے
اکسیر کا دیتے ہیں اب کام دُہ دُنیا میں
خونِ دلِ عاشق میں جو تیر بجھائے تھے
تھا غرق گنہ لیکن پڑتے ہی جگہ اُن کی
اشک آنکھوں میں اور ہاتھوں میں کوش کے پائے تھے
یہ جسم مرا سر سے پا تک جو مُعَطَّہ ہے
راز اس میں ہے یہ زاہد وہ خواب میں آئے تھے
اس مریم فردوسی میں حق ہے ہمارا بھی
کچھ زخم تری خاطر ہم نے بھی تو کھائے تھے
اخبار الفضل جلد 28 - 3 جنوری 1940ء
226
آج 10 میں سے 10 باقی