بادہ عرفاں پلا دے ہاں پلا دے آج تو
کلام محمود مع فرہنگ
102
بادۂ عرفاں پہلا دے ہاں پہلا دے آج تُو
چہرہ زیبا دکھا دے ہاں دکھا دے آج تُو
خواب غفلت میں پڑا سویا کروں گا کب تلک
داور محشر جگا دے ہاں جگا دے آج تُو
جس کے پڑھ لینے سے گھل جاتا ہے راز کائنات
وہ سبق مجھ کو پڑھا دے ہاں پڑھا دے آج تو
مُجھ کو سینہ سے لگالے ہاں لگالے پھر مجھے
حسرتیں دل کی مٹا دے ہاں مٹا دے آج تو
نا امیدی اور مایوسی کے بادل پھاڑ دے
حوصلہ میرا بڑھا دے ہاں بڑھا دے آج تو
کب تلک رستا رہے گا جان من ناسُورِ دل
زخم پر مرہم لگا دے ہاں لگا دے آج تُو
یا میرے پہلو میں آکر بیٹھ جا پھر بیٹھ جا
یا مری خواہش مٹا دے ہاں مٹا دے آج تو
227
جس سے جل جائیں خیالات من دمائی تمام
آگ وہ دل میں لگا دے ہاں لگا دے آج تو
دامن دل پھیلتا جاتا ہے بے حد و حساب
دھجیاں اس کی اُڑا دے ہاں اُڑا دے آج تُو
جس سے سب چھوٹے بڑے شاداب ہوں میرا ہوں
دل سے وہ چشمہ بہارے ہاں بہا دے آج تُو
میرے تیرے درمیاں حائل ہوا ہے اک عدد
خاک میں اس کو ملا دے ہاں ملا دے آج تُو
کب تلک پہنا کروں اوراق جنت کا لباس
چادر تقویٰ اوڑھا دے ہاں اوڑھا دے آج تُو
پھر مری خوش قسمتی سے جمع ہیں اکبر و بہار
جام اک بھر کہ پلا دے ہاں پہلا دسے آج تُو
ساکنان جنت فردوس بھی ہو جائیں مست
دل میں وہ خوشبو بسا دے ہاں بسا دے آج تُو
228
ارتباط عاشق و معشوق کے سامان کر
پھر مری بگڑی بنا دے ہاں بنا دے آج تو
مُطرب عشق و محبت گوش بر آواز ہوں
نغمۂ شیریں سُنا دے ہاں سُنا دے آج تُو
یا محمد دلبرانم از عاشقانِ رُوئے تست
مجھ کو بھی اس سے ملا دے ہاں ملا دے آج تو
دست کوتا من کجا آمار فردوسی کجا
شارخ طوبی کو ہلا دے ہاں ہلا دے آج تو
درس اُلفت ہی نہ کر پایا تو کیا پایا بتا
رحیت کے سکھا دے ہاں سکھا دے آج تُو
اخبار الفضل جلد 28 - 4 جنوری 1940ء
229