یہ نور کے شعلے اُٹھتے ہیں میرا ہی دل گرمانے کو

کلام محمود مع فرہنگ

104
یہ نور کے شعلے اُٹھتے ہیں میرا ہی دل گرمانے کو
جو بجلی انق میں چکی ہے چکی ہے مرے تڑپانے کو
یا بزم طرب کے خواب نہ تو دکھلا اپنے دیوانے کو
یا جام کو حرکت دے لیلیٰ اور چکر دے پیمانے کو
پھر عقل کا دامن چھٹتا ہے پھر وحشت جوش میں آتی ہے
جب کہتے ہیں وہ دنیا سے چھیڑو نہ مرے دیوانے کو
کچھ لوگ وہ ہیں جو ڈھونڈتے ہیں آرام کوٹھنڈے سایوں میں
پرپڑتی ہے تسکین دل جلنے میں ترے پروانے کو
یہ میری حیات کی انجمن تو ہر روز ہی بڑھتی جاتی ہے
دہ نازک ہاتھ ہی چاہیئے ہیں اس گنتی کے نبھانے کو
عرفان کے رازوں سے جاہل تسلیم کی راہوں سے غافل
جو آپ بھٹکتے پھرتے ہیں آئے ہیں میرے سمجھانے کو
231
* 1940
أخبار الفضل جلد جولائی
9-28

آج 10 میں سے 10 باقی