میری رات دن بس میں اک صدا ہے

کلام محمود مع فرہنگ

106
میری رات دن بس یہی اک صدا ہے کہ اس عالم گون کا اک خُدا ہے
اُسی نے ہے پیدا کیا اس جہاں کو ستاروں کو سُورج کو اور آسماں کو
دہ ہے ایک اس کا نہیں کوئی ہمسر وہ مالک ہے سب کا وہ حاکم ہے سب پر
وہ
نہ ہے باپ اُس کا نہ ہے کوئی بیٹا ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا
نہیں اُس کو حاجت کوئی بیویوں کی ضرورت نہیں اس کو کچھ ساتھیوں کی
ہر اک چیز پر اس کو قدرت ہے حاصل ہر اک کام کی اُس کو طاقت ہے حاصل
پہاڑوں کو اس نے ہی اُونچا کیا ہے سمندر کو اس نے ہی پانی دیا ہے
یہ دریا جو چاروں طرف بہہ رہے ہیں اسی نے تو قدرت سے پیدا کیے ہیں
سمندر کی مچھلی ہوا کے پرندے گھریلو چرندے بنوں کے درندے
سبھی کو وہی رزق پہنچا رہا ہے ہر اک اپنے مطلب کی نئے کھا رہا ہے
ہر اک شے کو روزی وہ دیتا ہے ہر دم خزانے کبھی اس کے ہوتے نہیں کم
وُہ زندہ ہے اور زندگی بخشتا ہے وہ قائم ہے ہر ایک کا آسرا ہے
کوئی شے نظر سے نہیں اس کے مخفی بڑی سے بڑی ہو کہ چھوٹی سے چھوٹی
دلوں کی چھپی بات بھی جانتا ہے بدوں اور نیکوں کو پہچانتا ہے
233

وہ دیتا ہے بندوں کو اپنے ہدایت دکھاتا ہے ہاتھوں پہ اُن کے کرامت
ہے فریاد مظلوم کی سُننے
والا
صداقت کا کرتا ہے وہ بول بالا
گناہوں
کو بخشش سے ہے ڈھانپ دیتا غریبوں کو رحمت سے ہے تھام لیتا
ہی رات دن اب تو میری صدا ہے
یہ میرا خُدا ہے یہ میرا خدا ہے
أخبار الفضل جلد 29-1 جنوری 1941 ء
234

آج 10 میں سے 10 باقی