ایمان مجھ کو دیدے عرفان مجھ کو دیدے
کلام محمود مع فرہنگ
108
ایمان مجھ کو دے دے عرفان مجھ کو دے دے
قربان جاؤں تیرے قرآن مجھ کو دے دے
دل پاک کر دے میرا دُنیا کی چاہتوں سے
منوعیت سے حصہ سُبحان مجھ کو دے دے
دل جل رہا ہے میرا فُرقت سے تیری ہر دم
جام وصال اپنا اے جان مجھ کو دے دے
کر دے جو حق و باطل میں امتیاز کامل
اے میرے پیارے ایسا فرقان مجھ کو دے دے
ہم کو تری رفاقت حاصل رہے ہمیشہ
ایسا نہ ہو کہ دھو کہ شیطان مجھ کو دے دے
وہ دل مجھے عطا کہ جو ہو نیشارِ جاناں
جو ہو فدائے دلبر وہ جان مجھ کو دے دے
دنیائے کفر و بدعت کو اس میں غرق کر دوں
طوفان نوح کا اک طوفان مُجھ کو دے دے
236
جن پر پڑیں فرشتوں کی رشک سے لگا ہیں
اے میرے محسن ایسے انسان مجھ کو دے دے
ڈھل جائیں دل بدی سے سینے ہوں نور سے پر
امراض رُوح کا وہ درمان مجھ کو دے دے
دنبال کی بڑائی کو خاک میں ملا دوں
قوت مجھے عطا کر سلطان مجھ کو دے دے
ہو جائیں جس سے ڈھیلی سب فلسفہ کی چولیں
میرے حکیم ایسا بُرہان مجھ کو دے دے
اخبار الفضل جلد 32-21 مئی 1944 ء
237