گھر سے میرے وہ گلعذار گیا

کلام محمود مع فرہنگ

109
دُہ
میری مریم
گھر سے میرے وہ گلعذار گیا دل کا سکھ چین اور قرار گیا
مُسکراتے ہوئے ہوا رخصت ساتھ اس کے میں اشکبار گیا
باغ سونا ہوا میرا جب سے شجر سبز و بار دار گیا
اب
تو ہم ہیں خزاں ہے، نار ہیں بلبلو ! موسم بہار گیا
،
ہو گیا گل دیا مرے گھر کا امن اور چین کا حصار گیا
نغمہ ہائے چمن ہوئے خاموش کیا ہوا، کس طرف ہزار گیا
آہوئے عشق رہ گیا باقی عنبریں مو و مُشک بار گیا
درد ہی درد رہ گئی ہے اب عیش دنیا کا سب خُمار گیا
وہ گئے تھے تو خیر جانا تھا دل پر کیوں میرا اختیار گیا
ہر طرف سے رہا مجھے گھاٹا دل گیا دل کا اعتبار گیا
اے خدا اس کا چارہ کیا جس کا غم کے بڑھتے ہی غمگسار گیا
سانس رکتے ہی اس کالے محمود
تیر اک دل کے آر پار گیا
حضرت سیده مریم بیگم مرحومه (راقم طاہر)
اخبار الفضل جلد 32 - 24 مئی 1944 ء
238

آج 10 میں سے 10 باقی