دست کوتاہ کو پھر درازی بخش

کلام محمود مع فرہنگ

117
دست کوتاہ کو پھر درازی بخش خاکساروں کو سرفرازی بخش
جیت لوں تیرے واسطے سب دل وہ ادا ہائے جاں نوازی بخش
پانی کر دے علوم قرآن کو گاؤں گاؤں میں ایک رازی بخش
روح فاقوں سے ہو رہی ہے نڈھال ہم کو پھر نعمت حجازی بخش
بت مغرب ہے ناز پر مائل اپنے بندوں کو بے نیازی بخش
جھوٹ کو چاروں شانے چت کر دیں مومنوں کو وہ راستبازی بخش
روح اقدام و دور بین نگاه قلب شیر و نگاه بازی بخش
و
پائے اقدس کو چوم لوں بڑھ کر مجھ کو تو ایسی پاک بازی بخش
سرگرانی میں عمر گزری ہے سروری بخش، سرفرازی بخش
کُفر کی چیرہ دستیوں کو مٹا دست اسلام
کو درازی بخش
سید الانبیاء کی امت کو جو ہوں غازی بھی وہ نمازی بخش
ہوں جہاں گرد ہم میں پھر پیدا سند باد اور پھر جہازی بخش
میرے محمود بن مِیرا محمود
مجھ کو تو سیرت ایازی بخش
اخبار الفضل جلد 32- 30 دسمبر 1944 ء
247

آج 10 میں سے 10 باقی