اے حسن کے جادو ! مجھے دیوانہ بنادے

کلام محمود مع فرہنگ

118
اے حسن کے جادو مجھے دیوانہ بنادے اے شمع رخ اپنا مجھے پروانہ بنادے
ہر وقت مئے عشق یہاں سے رہے بستی ویرانہ دل کو میرے میخا نہ بنادے
مجھ کو تیری مخمور نگاہوں کی قسم ہے اک بار ادھر دیکھ کے مستانہ بنا دے
کر دے مجھے اسرار محبت سے شناسا دیوانہ بنا کر مجھے فرزانہ بنادے
اُس اُلفت ناقص کی تمنا نہیں مجھے کو جو دل کو میرے گوھر یکتا نہ بنادے
میں جائزہ عشق مرے عشق سے عاشق دل کو میرے عشاق کا پیمانہ بنادے
جو ختم نہ ہو ایسا دکھا جلوہ تاباں جو مر نہ سکے مجھ کو وہ پروانہ بنا دے
دل میں مرے کوئی نہ کسے تیرے سوا اور گر تو نہیں بستا اسے ویرانہ بنا دے
ابلیس کا سر پاؤں سے تو اپنے مکمل دے
ایسا نہ ہو پھر
کعبہ کو بت خانہ بنا دے
248
اخبار الفضل جلد 32 - 30 دسمبر 1944
گر

آج 10 میں سے 10 باقی