ہم نشیں تجھ کو ہے اک پر امن منزل کی تلاش

کلام محمود مع فرہنگ

122
ہم نشیں تجھ کو ہے اک پُر امن منزل کی تلاش
مجھ کو اک آتش فشاں پر ولولہ دل کی تلاش
سعی پیہم اور کنج عافیت کا جوڑ کیا
مجھ کو ہے منزل سے نفرت تجھ کو منزل کی تلاش
ڈھونڈتی پھرتی تھی شمع نور کو محفل کبھی
اب تو ہے خود شمع کو دُنیا میں محفل کی تلاش
یا تو سرگردان تھا دل جستجوئے یار میں
یا ہے اس یار ازل کو خود مرے دل کی تلاش
میں وہ مجنوں ہوں
کہ جس کے دل میں ہے گھر بار کا
اور ہوگا وہ کوئی جس کو ہے مخمل کی تلاش
گلشنِ عالم کی رونق ہے فقط انسان سے
گلی بنانے ہوں اگر تو نے تو کہ گل کی تلاش
اس رُخ روشن سے مٹ جاتی ہیں سب تاریکیاں
عاشق سفلی کو ہے کیوں اس میں اک تل کی تلاش
آسمانی میکس ، عدو میرا زمینی ، اس لیے
اخبار الفضل جلد 34 - 27 اپریل 1946 ء
میں فلک پر اُڑ رہا ہوں اس کو ہے بل کی تلاش
253

آج 10 میں سے 10 باقی