مرادیں لوٹ لِیں دیوانگی نے

کلام محمود مع فرہنگ

129
مرادیں کوٹ لیں دیوانگی نے نہ دیکھی کامیابی آگہی نے
میری جانب یونہی دیکھا کسی نے نظر آنے لگے ہر جاؤ فینے
مزاج یار کو برہم کیا ہے میری اُلفت میری دل بستگی نے
زمین و آسماں کی بادشاہت عطا کی مجھ کو تیری بندگی نے
جدائی کا خیال آیا جو دل میں لگے آنے پسینوں پر پینے
کنارہ آہی جائے گا کبھی تو چلائے جا رہے ہیں ہم سفینے
اُسی کے در پہ اب دھونی رمادوں کیا ہے فیصلہ یہ میرے جیا نے
جو میرا تھا اب اُس کا ہو گیا ہے میرے دل سے کیا یہ کیا کسی نے
جدائی میں تیری تڑپا ہوں برسوں یونہی گزرے ہیں ہفتے اور مہینے
دہ منہ سُرخ آگیا خود پاس میرے لگائے چاند مجھ کو بے کسی نے
وہ آنکھیں جو ہوئیں الفت میں بے نور نہیں وہ اُس کی اُلفت کے نگینے
اُسی کا فضل ڈھانچے گا مراکشر نہ کام آئیں گے پینے کرینے
پرستاران زر یہ تو بتاؤ غریبوں کو بھی پوچھا ہے کسی نے ؟
کنوئیں جھانکا گیا ہوں عمر بھر میں ڈبویا مجھ کو دل کی دوستی نے
264

انہیں ٹوٹا ہی سمجھ ہر گھڑی تم وہ دل جو بن رہے ہیں آیگینے
خُدا را اس کو رہنے دیں سلامت یہ دل مجھے کو دیا تھا آپ ہی نے
علامت کفر کی ہے تنگی نفس مگر اسلام سے کھلتے ہیں سینے
سے
وہی ہیں غوطہ خور بحر بہشتی درار سے ہیں بھرے جن کے سفینے
مہاجر بننے والو یہ بھی سوچا
کہ پیچھے چھوڑے جاتے ہو مدینے
اخبار الفضل جلد 2 لاہور پاکستان 12 مئی 1948 ء
265

آج 10 میں سے 10 باقی