مَردوں کی طرح باہر نکلو اور ناز و ادا کو رہنے دو
کلام محمود مع فرہنگ
131
اترسوں خواب میں دیکھا کہ کوئی شخص ہے اور وہ میری ایک نظم خوش الحانی سے بلند آواز سے
پڑھ رہا ہے۔آنکھ کھلی تو شعر تو کوئی یاد نہ رہا مگر وزن
اور قافیہ ردیف خوب اچھی طرح یاد ہے۔اسی وقت ایک مصرع بنایا کہ وزن قافیہ ردیف یاد رہ جائیں۔میچ اس پر غزل کہی جو چھپنے کے
لیے ارسال ہے۔(مرزا محمود احمد)
مردوں کی طرح باہر نکلو اور ناز و ادا کو رہنے دو
سیل رکھ لو اپنے سینوں پر اور آہ وٹیکا کو رہنے دو
کب تیر نکر کو پھینک کے تم اک خبر آہن ہاتھ میں
یہ فولادی پنجوں کے ہیں دن اب دست دنیا کو رہنے دو
کیا جنگوں سے مومن کو ہے ڈر وہ موت سے کھیلا کرتا ہے
تم اس
کے سر کرنے کے لیے میدانِ وغا کو رہنے دو
ایام طرب میں ساتھ رہے جب غم آیا تم بھاگ اٹھے
ہے دیکھی ہوئی اپنی یہ وفا تم اپنی وفا کو رہنے دو
مسلم جو خدا کا بندہ تھا افسوس کہ اب یوں
کہتا ہے
اشباب کرو کوئی پیدا جبریل و خُدا کو رہنے دو
267
خود کام کو چوپٹ کر کے تم اللہ کے سر منڈھ دیتے ہو
تم اپنے کاموں کو دیکھو اور اس کی قضا کو رہنے دو
جو اس کے پیچھے چلتے ہیں ہرقسم کی عزت پاتے ہیں
لگ جاؤ اسی کی طاعت میں اور چون و چرا کو رہنے دو
وہ اس
کی دیکھی چتون میں جنت کا نظارہ دیکھتا ہے
اس جور و جفا کے واسطے تم پابندِ وفا کو رہنے دو
اخبار الفضل جلد 2 لاہور پاکستان 3 جون 1948
گر
268