ہَوا زمانہ کی جب بھی کبھی بگڑتی ہے
کلام محمود مع فرہنگ
132
ہوا زمانہ کی جب بھی کبھی بگڑتی ہے میری نگاہ تو بس جاکے تجھ پہ پڑتی ہے
بدل کے بھیس معالج کا خود وہ آتے ہیں زمانہ کی جو طبیعت کبھی بگڑتی ہے
زبان میری تو سہتی ہے اُن کے آگے گنگ نگاہ میری نگاہوں سے اُن کی لڑتی ہے
الجھے اُلجھ کے میں گرتا ہوں دامن تر سے میری اُمیدوں
کی بستی یونہی اُجڑتی ہے
کبھی جو ناخنِ تدبیر میں ہلاتا ہوں مجھے شکنجہ میں قسمت میری جکڑتی ہے
منٹ منٹ پہ میرا امتحان لیتے ہیں
قدم قدم پرمصیبت یہ آن پڑتی ہے
269
اخبار الفضل میلد 2 لاہور پاکستان 6 جولائی 1948
آج 10 میں سے 10 باقی