مَسحُور کر دیا مجھے دیوانہ کر دیا

کلام محمود مع فرہنگ

134
منظور کر دیا مجھے دیوانہ کر دیا تیری نگاہ لطف نے کیا کیا نہ کر دیا
جادو بھرا ہوا ہے وہ آنکھوں میں آپ کی اچھے بھلے کو دیکھ کے دیوانہ کر دیا
سوز دروں نے جوش جو مارا تو دیکھنا خود شمع بن گئے مجھے پروانہ کر دیا
آنکھوں میں گیس کے وہ میرے دل میں سما گئے مسجد کو ایک نگاہ میں بت خانہ کر دیا
خم کی طرف نگاہ کی ساقی نے جب کبھی میں نے بھی اس کے سامنے پیمانہ کر دیا
ہیں ناخدائے قوم بنے صاحبان عقل ہے اس خیال نے مجھے دیوانہ کر دیا
ہر جلوہ جدید نے تختہ الٹ دیا خود مجھ کو اپنے آپ سے بیگانہ کر دیا
میری شکایتوں کو ہنسی میں اڑا دیا لایا تھا جو میں سنگ اُسے دانہ کر دیا
کہتے ہیں میرے ساتھ رقیبوں کو بھی تو چاہ لو اور مجھے غریب پر جرمانہ کر دیا
ہیں
تاریخ وہ اعتراض تیرے کیا ہوئے بتا
یکتا کے پیار نے مجھے یکتا نہ کر دیا؟
271
اخبار الفضل جلد 2 لاہور پاکستان 13 جولائی 3

آج 10 میں سے 10 باقی