عشق نے کر دیا خراب مجھے

کلام محمود مع فرہنگ

146
عشق نے کر دیا خراب مجھے ورنہ کہتے تھے لاجواب مجھے
کچھ اُمنگیں تھیں کچھ اُمیدیں تھیں یاد آتے ہیں اب وہ خواب مجھے
ئیں تو بیٹھا ہوں برلب جو کیا دکھاتا ہے تو سراب مجھے
مست ہوں میں تو روز اول سے فائدہ دے گی کیا شراب مُجھے
زشت روئیں ہوں آپ مالک حسن چھوڑیے دیجئے نقاب مُجھے
داروئے ہر مرض شفائے جہاں حق نے بخشی ہے وہ کتاب مجھے
جس میں حصہ نہ ہو مرے دیں کا کیسے بھائے وہ آب و تاب مُجھے
میرا با جا ہے تیغ کی جھنکار زہر لگتا ہے یہ رباب مجھے
دشمنوں سے تو رکھے میرا پردہ اس طرح کرہ نہ بے حجاب مُجھے
بے حد و بے شمار میرے گناہ کس طرح دیں گے وہ حساب مجھے
عزم بھی اُن کا ہاتھ بھی اُن کے وہ کریں کام، دیں ثواب مجھے
بس کے آنکھوں میں دل میں گھر کر کے کر گئے یوں وہ لاجواب مجھے
دل میں بیداریاں ہیں پھر پیدا
پھر دکھا چشم نیم خواب مجھے
اخبار الفضل مجلد 5 لاہور پاکستان 24 مارچ 1951
ور
283

آج 10 میں سے 10 باقی