عقبی کو بُھلایا ہے تو نے تو احمق ہے ہشیار نہیں
کلام محمود مع فرہنگ
148
عقبی کو بُھلایا ہے تو نئے تو احمق ہے ہشیار نہیں
یہ تیری ساری کہانی بے کار ہے گرہ کردار نہیں
اس یار کے در پر جانا کچھ مشکل نہیں کچھ دشوار نہیں
اُس طرف جو راہیں جاتی ہیں وہ ہرگز نا ہوار نہیں
میں اس کا ہاتھ پکچھ کرنہ افلاک سے اُونچا اڑنا ہوں
پر میرے دشمن کا کوئی دربار نہیں سند کار نہیں
دہ خاک سے پیدا کرتا ہے وہ مُردے زندہ کرتا ہے
جو اس کی راہ میں مرتا ہے وہ زندہ ہے مُردار نہیں
تم انسانوں کے چیلے ہو ئیں اس کے در کا ریزہ ہوں
یں عالم ہوں میں فاضل ہوں پر سر پھرئے نتار نہیں
جادو ہے میری نظروں میں تاثیر ہے میری باتوں میں
میں سب دُنیا کا فاتح ہوں ہاتھوں میں مگر تلوار نہیں
میں تیز قدم ہوں کاموں میں بجلی ہے مری رفتار نہیں
میں مظلوموں کی ڈھارش ہوں مز یکم سے بری گفتار نہیں
285
&
ہوں صدر کہ شاہ کوئی بھی ہوں میں ان سے دب کر کیوں بیٹیوں
سر کار مری ہے مدینہ میں یہ لوگ میری سند کار نہیں
تو اس کے پیارے ہاتھوں کو اپنی گردن کا طوق بنا
کیا تو نے گلے میں ڈالا ہے ذوالتار ہے یہ زنار نہیں
اسلام یہ آفت آئی ہے لیکن تو غافل بیٹھا ہے
وط
ام دشمن پر یہ ثابت کر تو زندہ ہے مُردار نہیں
جن معنوں میں وہ کہتا ہے قہار بھی ہے جبار بھی ہے
جن معنوں میں تم کہتے ہو تہ آر نہیں جبا ر نہیں
دوزخ میں جلنا سخت بڑا پر یہ بھی کوئی بات نہ تھی
سو عیب کا اس میں عیب سے میگفتہ نہیں دیدار نہیں
کچھ اس میں کشش ہی ایسی ہے دل ہاتھ سے نکل جاتا ہے
ورنہ میں اپنی جان سے کچھ ایسا بھی تو بیزار نہیں
جاں میری گھٹتی جاتی ہے دل پارہ پارہ ہوتا ہے
تم بیٹھے ہو چپ چاپ جو یوں کیا تم میرے دلدار نہیں
286
ئیں تیرے فن کا شاہد ہوں تو میری کمزوری کا گواہ
تجھ سا بھی طبیب نہیں کوئی مجھے سابھی کوئی بیمار نہیں
وہ جو کچھ مجھ سے کہتا ہے پھر ہیں جو اس سے کہتا ہوں
اک راز محبت ہے جس کا اعلان نہیں اظہار نہیں
ئیں ہر صورت سے اچھا ہوں اک دل میں سوزش سہتی ہے
گر عشق کوئی آزار نہیں، مجھے کو بھی کوئی آزار نہیں
کیا اس سے بڑھ کر راحت ہے جان نکلے تیرے ہاتھوں میں
تو جان کا لینے والا ئن مُجھ کو تو کوئی انکار نہیں
اخبار الفضل جلد 5 لاہور پاکستان 3 اپریل 1951
287