چاند چمکا ہے گال ہیں ایسے
کلام محمود مع فرہنگ
150
چاند چمکا ہے گال ہیں ایسے تاج ہو جیسے بال ہیں ایسے
تن پر کمخواب پیٹ میں حلوان جاں یہ اُن کی وبال ہیں ایسے
جن کو عقبی کا فکر رہتا ہو ہیں مگر خال خال ہیں ایسے
لوٹنے سے اُنھیں کہاں فرصت وہ پریشان حال ہیں ایسے
لیڈر قوم بھی ہیں ڈاکو بھی اُن کے اندر کمال ہیں ایسے
ئے کے پھندے میں جو پھنسا سو پھنسا اس کے مضبوط حال ہیں ایسے
جل کے رہ جاتے ہیں تمام افکار دل کے اندر اُبال ہیں ایسے
جو کہ شرمندہ جواب نہیں ان کے دل میں سوال ہیں ایسے
اُن کو فُرصت ہی صُلح کی کب ہے؟ وقف جنگ و جدال ہیں ایسے
ہ کریں بے وفائی ! اے تو بہ آپ کے ہی خیال ہیں ایسے
قوم کے مال پھر خیانت سے کون چھوڑے یہ مال ہیں ایسے
سجدہ بارگہ بھی بوجھل ہے کیا کریں وہ نڈھال ہیں ایسے
گالیاں تکیہ کلام اُن کا یہ عدو خوش خصال ہیں ایسے
290
دین و دنیا کی شدھ نہیں اُن کو مجو حسن و جمال ہیں ایسے
توڑنے کو بھی دل نہیں کرتا یہ محبت کے جال ہیں ایسے
ساری دُنیا میں مُشک پھینکیں گے
میرے بھی کچھ غزال ہیں ایسے
291
剪
اخبار الفضل جلد 5 لاہور پاکستان 24 اپریل 1951