اِرادے غیر کے ناگفتنی ہیں

کلام محمود مع فرہنگ

155
ارادے غیر کے ناگفتنی ہیں
نگاہیں زھر میں ڈوبی ہوئی ہیں
حقارت کی نگاہیں ہیں سکڑتی
محبت کی نگاہیں پھیلتی ہیں
اُمیدوں کو نہ مار اے دشمن جاں
اُمیدیں ہی تو مغز زندگی ہیں
محبت سے تجھے ہے روکتا کون
محبت کی شرائط پر کڑی ہیں
کوئی ملتا نہیں دُنیا کو انہبر
نگاہیں آکے مجھ پر ہی ٹکی ہیں
296
اخبار الفضل جلد 5 لاہور پاکستان 18 جولائی 1951 ء

آج 10 میں سے 10 باقی