زمیں کا بوجھ وہ سر پر اٹھائے پھرتے ہیں

کلام محمود مع فرہنگ

156
زمیں کا بوجھ وہ سر پر اٹھائے پھرتے ہیں
اک آگ سینہ میں اپنے دبائے پھرتے ہیں
وہ جس نے ہم کو کیا برسرِ جہاں رُسوا
اُسی کی یاد کو دل میں چھپائے پھرتے ہیں
دہ پھول ہونٹوں سے اُن کے جھڑے تھے جو اک بار
انہی کو سینہ سے اپنے لگائے پھرتے ہیں
ہماری جان تو ہاتھوں میں اُس کے بے کٹو
جدھر بھی، جب بھی وہ اس کو پھرائے پھرتے ہیں
وہ دیکھ لے تو ہر اک ذرہ پھول بن جائے
وہ موڑے منہ تو سب اپنے پرائے پھرتے ہیں
خدا تو عرش سے اُترا ہے مُنہ دکھانے کو
پر آدمی ہیں کہ بس منہ بنائے پھرتے ہیں
اخبار الفضل جلد 5 لاہور پاکستان 19 جولائی 1951 ء
297

آج 10 میں سے 10 باقی