آنکھ گر مشتاق ہے جلوہ بھی تو بیتاب ہے

کلام محمود مع فرہنگ

158
آنکھ گر مشتاق ہے جلوہ بھی تو بیتاب ہے
دل دھڑکتا ہے مرا آنکھ اُن کی بھی پُر آب ہے
سر میں ہیں افکار یا اک بادلوں کا ہے ہجوم
دل مرا سینہ میں ہے یا قطرہ سیماب ہے
ظلمتوں نے گھیر رکھا ہے مجھے پر غم نہیں
دُور اُفق میں جگمگاتا چہرہ مہتاب ہے
حق کی جانب سے ملا ہو جس کو تقویٰ کا لباس
جسم پر اس کے اگر گاڑھا بھی ہو کمخواب ہے
جسم ایماں سعی وکوشش سے ہی پاتا ہے نُمو
آرزوئے بے عمل کچھ بھی نہیں اک خواب ہے
عشق صادق میں ترا رونا ہے اک آب حیات
بے غرض رونا تیرا اک بے پینہ سیلاب ہے
اخبار الفضل جلد 5 لاہور پاکستان 4 اگست 1951 ء

آج 10 میں سے 10 باقی