سر پہ حاوی وہ حماقت ہے کہ جاتی ہی نہیں
کلام محمود مع فرہنگ
161
سر پہ حاوی وہ حماقت ہے کہ جاتی ہی نہیں
کفر و بدعت سے وہ رغبت ہے کہ جاتی ہی نہیں
نہ خدا سے ہے محبت نہ محمد سے ہے پیار
تم کو وہ دیں سے عداوت ہے کہ جاتی ہی نہیں
نام اسلام کا ہے کفر کے ہیں کام تمام
اس پہ پھر ایسی رعونت ہے کہ جاتی ہی نہیں
تم نے تو بار مجھے نیچا دکھانا چاہا
پہ میرے دل کی مروت ہے کہ جاتی ہی نہیں
تم کو مُجھ سے ہے عداوت تو مجھے تم سے ہے پیار
میری یہ کیسی محبت ہے کہ جاتی ہی نہیں
ہر مصیبت میں دیا ساتھ تمہارا لیکن
تم کو کچھ ایسی شکایت ہے کہ جاتی ہی نہیں
تو یہ بھی ہو گئی مقبول حضوری بھی ہوئی
یہ
یر میرے دل کی ندامت ہے کہ جاتی ہی نہیں
302
گالیاں کھائیں ،بیٹے خوب ہی رُسوا بھی ہوئے
عشق کی ایسی حلاوت ہے کہ جاتی ہی نہیں
کیا ہوا ہاتھ سے اسلام کے نکلی جو نہیں
دل پر وہ اس کی حکومت ہے کہ جاتی ہی نہیں
وشو سے غیر نے ڈالے گئے اپنوں نے فساد
میری تیری دُہ رفاقت ہے کہ جاتی ہی نہیں
غیر بھی بیٹھے ہیں اپنے بھی ہیں گھیرا ڈالے
مجھ میں اور تجھ میں وہ ملوث ہے کہ جاتی ہی نہیں
پھینکتے رہتے ہیں اعداء میرے کپڑوں پر گند
تو نے دی مجھ کو وہ نکہت ہے کہ جاتی ہی نہیں
رنج ہوا غم ہو کوئی حال ہوا خوش رہتا ہوں
دل میں کچھ ایسی طراوت ہے کہ جاتی ہی نہیں
صدیوں سے ٹوٹ رہا ہے تیری دولت دجال
دلبرا تیری وہ ثبوت ہے کہ جاتی ہی نہیں
303
کفر نے تیرے گھرانے کے کیئے لاکھ جتن
تیری ده شان دُہ شوکت ہے کہ جاتی ہی نہیں
یں تری راہ میں مر مر کے جیا ہوں تو بار
موت سے مجھ کو وہ رغبت ہے کہ جاتی ہی نہیں
اخبار الفضل جلد 5 لاہور پاکستان 6 نومبر 1951 ء
304