ایک دل شیشہ کی مانند ہوا کرتا ہے

کلام محمود مع فرہنگ

162
ایک دل شیشہ کی مانند ہوا کرتا ہے
ٹھیس لگ جائے ذراسی تو صدا کرتا ہے
میں بھی کمزور میرے دوست بھی کمزور تمام
کام میرے تو سبھی میرا خُدا کرتا ہے
ہوش کہ دشمن ناداں یہ تو کیا کرتا ہے
ساتھ ہے جس کے خُدا اُس پہ جفا کرتا ہے
زندگی اُس کی ہے دن اُس کے ہیں، راتیں اُس کی
وہ جو محبوب کی محبت میں رہا کرتا ہے
قلب مومن پہ ہے انوار سمادی کا نزول
روشن اس جنگ کو یہ اللہ کا دیا کرتا ہے
1 1946ء کراچی کے سفر میں)
اخبار الفضل جلد 5 لاہور پاکستان 11 نومبر 1951 ء
305

آج 10 میں سے 10 باقی