آؤ ! تمہیں بتائیں محبت کے راز ہم
کلام محمود مع فرہنگ
166
آؤ تمھیں بتائیں محبت کے راز ہم چھیڑیں تمھاری رُوح کے خوابیدہ ساز ہم
میدانِ عشق میں ہیں رہے پیش پیش وه محمود بن گئے وہ بنے جب ایاز ہم
بطحا سے نکلے وہ کبھی سینا سے آئے وہ جدت طرازہ وہ ہیں کہ جدت طراز ہم
ایسی وفا ملے گی ہمیں اور کس جگہ آئیں گے اُن کے عشق سے ہرگز نہ باز ہم
وہ آئے اور عشق کا اظہار کر دیا پڑھتے رہے اندھیرے میں چُھپ کر نماز ہم
عشق صنم سے عشق خُدا غیر چیز ہے اس رہ کے جانتے ہیں نشیب و فراز ہم
اک ذرہ حقیر کی قیمت ہی کیا بھلا کرتے ہیں اُن کے لطف کے بل پر ہی ناز ہم
گاتے ہیں جب فرشتے کوئی نغمہ جدید
ہاتھوں میں تھام لیتے ہیں فوراً ہی ساز ہم
309
اخبار الفضل جلد 5 لاہور پاکستان 6 دسمبر 1951ء
آج 10 میں سے 10 باقی