وُہ دل کو جوڑتا ہے تو ہیں دِلفگار ہم
کلام محمود مع فرہنگ
173
دہ دل کو جوڑتا ہے تو ہیں دلفگار ہم وہ جان بخشتا ہے تو ہیں جاں نثار ہم
دولہا ہمارا زندہ جاوید ہے جناب کیا بے وقوف ہیں کہ نہیں سوگوار ہم
در اس کا آج گھر نہ کھلا خیر کل سہی جائیں گے اس کے در پہ یونہی بار بار ہم
تذ ہبیر ایک پردہ ہے تقدیر افضل ہے ہوں گے بس اس کے فضل سے ہی کامگار ہم
کوئی عمل بھی کر نہ سکے اُس کی راہ میں رہتے ہیں اس خیال سے ہی شرمسار ہم
دنیا کی منتوں سے تو کوئی بنا نہ کام روئیں گے اُس کے سامنے اب زار زار ہم
اُٹھ کر رہے گا پردہ کسی دن تو دیکھنا باندھے کھڑے ہیں سامنے اس کے قطار ہم
دشمن ہے خوش کہ نعمت دنیا می اُسے ٹوٹیں گے اس کی گود میں جاکر بہار ہم
قسمت نے کیا جوڑ ملایا ہے دیکھنا
وہ خالق جہاں ہے تو مُشتِ غبار ہم
316
اخبار الفضل جلد 6 لاہور پاکستان 31 دسمبر 1952ء
آج 10 میں سے 10 باقی