ہوئی طے آدم و حوّا کی منزل اُنس و قربت سے

کلام محمود مع فرہنگ

188
ہوئی کے آدم و حوا کی منزل اُنس و قربت سے
مگر ابلیس اندھا تھا کہ چھٹا حق کی لعنت سے
خُدا کا قرب پائے گا نہ راحث سے نہ غفلت سے
یہ درجہ گر ملے گا تو فقط ایثار و محنت سے
الہی تو بچالے سب مسلمانوں کو ذلت سے
کہ جو کچھ کر رہے ہیں کر رہے ہیں وہ جہالت سے
عزیزو ! دل رہیں آباد بس اس کی محبت سے
نو زاہدہ کرو الفت نہ ہرگز مال و دولت سے
خُدا سے پیار کر دل سے اگر رہنا ہو عزت سے
که ابراہیم کی بعربت تھی سب مولی کی خُلت سے
اگر رہنا ہو راحت سے تو رہ کامل قناعت سے
کبھی بھی تر نہ ہو تیری زباں حرف تکایت سے
تعلق کوئی بھی رکھنا نہ تم بغض وعداوت سے
کہ مومن کو ترقی ملتی ہے مہر و محبت سے
340

تری یہ عاجزی بالا ہے سب دُنیا کی بہت سے
تجھے کیا کام ہے دنیا کی رفعت اور شوکت سے
ترا دشمن بڑائی چاہتا ہے گر شرارت سے
تو اس کا توڑدے مُنہ تُو محبت سے مُروت سے
ملا ہے علم سے مجھ کو نہ کچھ اپنی لیاقت سے
ملا ہے مجھ کو جو کچھ بھی سو مولی کی عنایت سے
بسر کر عمر تو اپنی نہ سو سو کر نہ غفلت سے
کہ ملتی ہے ہر اک عورت اطاعت سے عبادت سے
گئی ابلیس کی تدبیر ضائع سب بہ فَضْلِ الله
ملی ہے آدم و حوا کو جنت حق کی رحمت سے
کلیم اللہ کے پیرو بنے ہیں پیر و شیطان
دکھایا سامری نے کیا تماشا اپنی محبت سے
جنھوں نے پائی ہے اللہ کی کوئی شریت بھی
اُنھیں تو ٹھیک کر سکتا نہیں، پر حق و حکمت سے
341

مرے ہاتھوں تو پیدا ہو گئی ہیں الجھنیں لاکھوں
جو سکھیں گی تو سبھیں گی تیرے دستِ مُروت سے
میرا سردار کوثر بانٹنے بیٹھا ہے جب پانی
تو دل میں خیال تک مت لاکہ دہ بانٹے گا ست سے
میٹیا کے لیے لکھا ہے وہ شیطاں کو مارے گا
نہ مارے گا وہ آئین سے کرے گا قتل حجت سے
میری بخشش تو وابستہ ہے تیری چشم پوشی سے
الہی رحم کہ مجھ پر مرا جاتا ہوں خفت سے
مجھے تو اے خُدا دُنیا میں ہی تو بخش دے جنت
تگی پا نہیں سکتا ، قیامت کی زیارت سے
ترے در کے سوا دیکھوں نہ دروازہ کسی گھر کا
کبھی مت کھینچیو ہاتھ اپنا تو میری کفالت سے
نہ بھول اے ابنِ آدم اپنے دادا کی حکایت کو
نکالا تھا اُسے ابلیس نے دھوکا سے جنت سے
342

خُدا سے بڑھ کے تم کو چاہنے والا نہیں کوئی
کسی کا پیار بڑھ سکتا نہیں ہے اُس کی چاہت سے
کرد دنبال کو تم سرنگوں اطراف عالم میں
کہ ہے کہر یہ دل اس کا محمد کی عداوت سے
کبھی مغرب کی باتوں میں نہ آنا اسے میرے پیارو!
نہیں کوئی ثقافت بڑھ کے اسلامی ثقافت سے
یہ ظاہر میں غلامی ہے مگر باطن میں آزادی
نہ ہونا منحرف ہرگز محمد کی حکومت سے
کہا تھا طور پر موسٹی کو اس نے لن ترانی پر
محمد پر ہوا جلوہ تَدَلّی کا عِنایت سے
ترے دشمن تو سر پر پاؤں رکھ کر بھاگ جائیں گے
نہ ڈر اُن سے کھڑا ہو سامنے تو اُن کے جرات سے
ہے کرنا زیر شیطاں کا بہت مشکل مگر سمجھو
کہ حل ہوتی ہے یہ مشکل دُعاؤں کی اجائیت سے
خُدایا دور کر دے ساری بدیاں تو میرے دل سے
ہوا برباد ہے میرا سکوں عقبی کی دہشت
اخبار الفضل مبلد 12 21 دسمبر 1958 ء ربوہ۔پاکستان
343

آج 10 میں سے 10 باقی