جنابِ مولوی تشریف لائیں گے تو کیا ہو گا
کلام محمود مع فرہنگ
192
جناب مولوی تشریف لائیں گے تو کیا ہو گا
وہ بھڑکائیں گے لوگوں کو مگر اپنا خُدا ہو گا
یہی ہو گا نا غصہ میں وہ ہم کو گالیاں دیں گے
سُنائیں گے وہ کچھ پہلے نہ جو ہم نے سُنا ہو گا
ہم اُن کی تلخ گفتاری پر ہرگز کچھ نہ بولیں گے
جو بگڑے گا تو اُن کا منہ۔ہمارا حرج کیا ہو گا
دہ کا خیر اور ملحد ہم کو بہت لائیں گے منبر پر
ہمارے زندقہ کا فتویٰ سب میں کر ملا ہو گا
کہیں گے قتل کرنا اس کا جائز بلکہ واجب ہے
جو اس کو قتل کر دے گا وہ محبوب خُدا ہو گا
جو اس کا مال لوٹے گا وہ ہو گا داخل جنت
جو حملہ اس کی عزت پر کرے گا باصفا ہو گا
جو اس کے ساتھ چھو جائے اچھوتوں کی طرح ہو گا
جو اس سے بات کرلے گا وہ شیطاں سے بڑا ہو گا
348
مراک جاہل یہ باتیں سُن کے بھر جائے گا غصہ سے
ہمارے قتل پر آمادہ ہر چھوٹا بڑا ہو گا
وہ جن کے پیار و الفت
کی قسم کھاتے تھے ہم اب تک
ہر اک اُن میں سے کل پیاسا ہمارے خُون کا ہو گا
تعلق چھوڑ دیں گے باپ ماں بھائی برادر سب
جو اب تک یار جانی تھا وہ کل نا آشنا ہو گا
وہ جس کی محبت و مجلس میں دن اپنے گزرتے تھے
ہمارے ساتھ اس کا گل سُلوک ناروا ہو گا
ہماری سنگ باری کے لیے پتھر چنیں گے سب
کمر میں ہرکس و ناکس کے اک خنجر بندھا ہو گا
اکابر جمع ہو کر بھنگیوں کے گھر بھی جائیں گے
کہیں گے گر کرو گے کام ان کا تو بڑا ہو گا
اگر سودے کی خاطر ہم کبھی بازار جائیں گے
سراک تاجر کہے گا جا میاں ! ورنہ بُرا ہو گا
349
ہمارے واسطے دنیا بنے گی ایک ویرانہ
سوا اس یار جانی کے نہ کوئی دوسرا ہو گا
ہمیں وہ ہر طرف سے ڈھانپ لے گا اپنی رحمت سے
جو آنکھوں میں کیسا ہو گا تو دل میں وہ چھیا ہو گا
تبھی توحید کا بھی لطف آئے گا ہمیں صاحب
زمیں پر بھی خدا ہو گا فلک پر بھی خدا ہو گا
سمجھتے ہو کہ یہ سب کچھ ہمارے ساتھ کیوں ہو گا ؟
یہ تحکیم ناروا کس وجہ سے ہم پر کروا ہو گا؟
ہمارا جرم بس یہ ہے کہ ہم ایمان رکھتے ہیں
کہ جب ہو گا اسی اُمت سے پیدا رہنما ہو گا
نہ آئے گا مسلمانوں کا رہبر کوئی باہر سے
جو ہو گا خود مسلمانوں کے اندر سے کھڑا ہو گا
ہمارے سید و مولا نہیں مُختاج غیروں کے
قیامت تک بس اب دورہ انہی کے فیض کا ہو گا
جو اپنی زندگی اُن کی غلامی میں گزارے گا
بنے گا رہنمائے قوم فَخَرُ الانبیا ہوگا
اخبار الفضل جلد 20- 20 جون 1966 ء داده - پاکستان
350