خُدا کی رحمت سے مہرِعالم افق کی جانب سے اُٹھ رہا ہے
کلام محمود مع فرہنگ
193
خدا کی رحمت سے بہر عالم افق کی جانب سے اللہ رہا ہے
رگ محبت پھڑک رہی ہے دل ایک شعلہ بنا ہوا ہے
تمھارے گھٹتے ہوئے ہیں سائے ہمارے بڑھتے ہوئے ہیں سائے
ہماری قسمت میں یہ لکھا ہے تمھاری قسمت میں وہ لکھا ہے
ادھر بھی دیکھو اُدھر بھی دیکھو زمیں کو دیکھو فلک کو دیکھو
تو راز کھل جائے گا یہ تم پر کہ بندہ بندہ ، خُدا خُدا ہے
دہ شمس دُنیائے معرفت جو چنگ رہا تھا کبھی فلک پر
خُدا کے بندوں کی غفلتوں سے وہ دلدلوں میں پھنسا ہوا ہے
کلام یزداں پر آج ملا نے ڈھیروں کپڑے چڑھا رکھے ہیں
کبھی جو تھا زندگی کا چشمہ وہ آج جو ہر بنا ہوا ہے
نگاو کافر زمیں سے نیچے نگاہ مومن فلک سے اوپر
وہ فخر دوزخ میں جل رہا ہے یہ اپنے مولیٰ سے جا ملا ہے
تلاش اس کی عبث ہے واعظ کجا ترا دل کجا وہ دلبر
وہ تیرے دل سے نکل چکا ہے نگاہ مومن میں کہش رہا ہے
351
ہیں مجھ میں لاکھوں ہی عیب پھر بھی نگاہ دلبر پہ چڑھ گیا ہوں
جو بات سچی ہے کہ رہا ہوں نہ کچھ خفا ہے نہ کچھ ریا ہے
یہ اشعار جون 1950 ء میں سندھ کے سفر میں کہے گئے تھے
اخبار الفضل 11 جنوری 1968 ء ربوه - پاکستان
352