گو بحرِ گنہ میں بے بس ہو کر

کلام محمود مع فرہنگ

198
یا فاتیح رُوحِ ناز ہو جا یا تو ہمہ تن نیاز ہو جا
خدمت میں ہی عشق کا مزا ہے محمود نہ بن ایاز ہو جا
کر خانہ فکر کو مقفل ہاتھوں میں کسی کے ساز ہو جا
ہے جنبر صراط پر تبرا پاؤں وا دیده و گوش باز ہو جا
کوتاہ نگاہیاں یہ کب تک گیسو کی طرح دراز ہو جا
جا دھونی رما دے اس کے در پر انجام سے بے نیاز ہو جا
پیارے تجھے غیر سے ہے کیا کام آآ میرے دل کا راز ہو جا
اخبار الفضل جلد 20- 3 جنوری 1933 ء
199
گو بحر گنہ میں بے بس ہو کہ پیہم غوطے کھاتے جاؤ
دل مت چھوڑو پیارو اپنا سر کہروں میں اُٹھاتے جاؤ
جس ذات سے پالا پڑتا ہے وہ دل کو دیکھنے والی ہے
مایوس نہ ہو تم جتنا ڈولو اتنی امید بڑھاتے جاؤ
اخبار الفضل مجلد 20- 3 جنوری 1933 ء
357

ہو فضل تیرا یا رب یا کوئی ابہت لا ہو
راضی ہیں ہم اسی میں جس میں تری رضا ہو

آج 10 میں سے 10 باقی