قطعات
کلام محمود مع فرہنگ
باغ کفار سے ہم نت نئے پھل کھاتے ہیں دل ہی دل میں وہ جسے دیکھ کے جل جاتے ہیں
یہ نہ سمجھو کہ وہ بن کھائے پیے جیتے ہیں وہ بھی کھاتے ہیں مگر نیزوں کے پھل کھاتے ہیں
بدر 18 فروری
1905
لیکھو سے کہا تھا جو ہوا وہ پورا کیا تم نے وہ دیکھی نہیں مرزا کی دُعا
اب بھی کرو انکار تو حیرت کیا ہے مشہور ہے بے شرم کی ہے دُور بلا
بدر 6 مارچ 1907ء
چھ مارچ کو لیکھو نے اُٹھایا کنگر دُنیا سے کیا کوچ سُوئے نارِ سَقَرْ
تھی موت کے وقت اس
کی یہ طرفہ حالت لب پہ تھی اگر آہ تو تن میں خنجر
یہ آریہ کہتے ہیں کہ لیکھو ہے شہید ایسی تو نہ تھی ہم کو بھی اُن سے اُمید
تھی موت وہ ذلت کی شہادت کیسی کیا جن پر پڑے قہر خُدا میں وہ شہید؟
بدر 21 مارچ 1907ء
کہتا ہے زاہد کہ میں فرماں روائی چھوڑ دوں گر خُدا مجھ کو ملے ساری خدائی چھوڑوں
واند تسبیح اور اشکوں کا مطلب ہے اگر آب و دانہ کے لیے سب پارسائی چھوڑ دوں
بدر 18 فروری
1909
365
ہائے کثرت میرے گناہوں کی وائے کوتاہی میری آہوں کی
اس پر یہ فضل یہ گرم یہ رحم کیا طبیعت ہے بادشاہوں کی
بدر 30 جون 1910ء
ہائے اس غفلت میں ہم یاروں سے پیچھے رہ گئے پیجی کیسا پیار ہے پیاروں سے پیچھے رہ گئے
بڑھ گئے ہم سے صحابہ توڑ کر ہر ردوک کو ہم سٹیک ہو کر گراں باروں سے پیچھے رہ گئے
بلکہ 20 جولائی 1910ء
عابد کو عبادت میں مزا آتا ہے قاری کو تلاوت میں مزا آتا ہے
میں تو بندہ عشق ہوں مجھے تو صاحب دلبر کی محبت میں مزا آتا ہے
الفضل 3 اگست 1910 م
مرکز شرک سے آوازہ توحید اُٹھا دیکھنا دیکھنا مغرب سے ہے خورشید اُٹھا
نور کے سامنے ظلمت بھلا کیا ٹھہرے گی جان لو جلد ہی اب تسلیم صنادید اُٹھا
21
ستمبر
1920
اُٹھی آواز جب اذاں کی اللہ کے گھر سے تو گونج اُٹھے گا کندن نعو الله اکبر
اُڑے گا پرچم توحید پھر کشف معلی پر ملیں گے دھکے دیو شرک و گھر گھرسے دور سے
افضل 11 اکتوبر 1920۔366
مرے جان و دل کے ایک میری جان نکل رہی ہے تیری یاد چٹکیوں میں میرے دل کو مل رہی ہے
جان
نہیں بجز دعائے یونس کے رہا کوئی بھی چارہ کہ غم و الم کی مچھلی مجھے اب نکل رہی ہے
والم
کبھی وہ گھڑی بھی ہوگی کہ کہوں گا یا الہی میری عرض تو نے سن لی وہ مجھے اگل رہی ہے
لی
اخبار الفضل 22 نومبر 1920ء
عبث ہیں بارغ احمد کی تباہی کی یہ تدبیریں چھپی بیٹھی ہیں تیری راہ میں مولیٰ کی تقدیریں
بھلا مومن کو قابل ڈھونڈنے کی کیا ضرور ہے نگاہیں اس کی پھلی ہیں تو آہیں اُس کی شمشیریں
تری تقصیر خودہی تجھ کو لے ڈوبیں گی اسے ظالم لپیٹ جائیں گی تجھے پاؤںمیں وہ بن کے زنجیریں
اخبار الفضل 30 دسمبر 37
نظر آرہی چمک وُہ حُسنِ ازن کی شمع حجاز میں
کہ کوئی بھی اب تو مزا نہیں رہا قیس عشق مجاز میں لے
1937
سمندر سے ہوائیں آرہی ہیں مرے دل کو بہت گرما رہی ہیں
عرب جو ہے میرے دلبر کا مسکن بُوٹے خوش اس کی لے کر آ رہی ہیں
بشارت دینے سب خورد و کلاں کو اُچھلتی کودتی وہ آ رہی ہیں
امه بتقریب جلد سیرة النبی صلی اللہ علیہ وسلم منتقده مورخہ 11 دسمبر 1930 و مسجد اقصی میں بعد نماز عصر
حضرت مصلح موعود نے اپنی تقریریں خود یہ اشعار بیان فرمائے۔(ناشر)
367
انے مسیحا کبھی پوچھو گے بھی بیمار کا حال کون ہے جس سے کہے جاکے دل زار کا حال
آنکھ کا کام نکل سکتا ہے کب کانوں سے دل کے اندھوں سے کہوں
کیا تیرے دیار کا حال
اخبار الفضل 31 دسمبر 1968 ء اندارا 1938 یا 1939ء
رہے حسرتوں کا پیارے میری جاں شکار کب تک ؟
تیرے دیکھنے کو ترسے دل بے قرار کب تک؟
شب ہجر ختم ہو گی کہ نہ ہو گی یا الہی!
مجھے اتنا تو بتا دے کروں انتظار کب تک؟
کبھی پوچھو گے بھی آکر کہ بتا تو حال کیا ہے
یوں ہی خوں بہائے جائے دلِ داغدار کب تک؟
اخبار الفضل 31 دسمبر 1968 ء
اندازاً 1938-1939ء
گل ہیں پر ان
میں پہلی سی آب بُو نہیں رہی صوفی تو مل ہی جاتے ہیں پر ھو نہیں رہی
مغرب کا ہے پھونا تو مغرب کا اوڑھنا اسلام کی تو کوئی بھی آب تو نہیں رہی
از رساله ریویو آف امیجیز اردو ماہ جولائی 1944 و
368
اس زمانہ میں اماموں کی بڑی کثرت ہے مقتدی ملتے نہیں ان کی بڑی قلت ہے
اس پہ یہ اور ہے آفت کہ ہیں باغی پیرو اور لیڈر کو جو دیکھو تو وہ کم ہمت ہے
از رساله یو یو اف پیجنز اُردو۔ماہ جولائی 1944ء
یہ متاع ہوش دینداری کبھی لٹنا بھی ہے اس جہاں کی قید و بندش سے بھی چھٹا بھی ہے
کر کوئل میں قدر چاہے کہ اک نعمت ہے یہ یہ بتادے باندھ رکھا اُونٹ کا گھٹنا بھی ہے
20 جولائی 1950ء نوشہرہ
اپنا لیا مڈو نے ہر ایک غیر قوم کو
تقسیم ہو کے رہ گئے ہو تم شعوب میں
سالک! تجھے نوید خوشی دینے کے لیے
پھرتا ہوں شرق و غرب و شمال و جنوب میں
فقہی سے اس سوال کا حل ہو نہیں سکا
ہیں تجھ میں ہی قلوب
کہ تو ہے قلوب میں
1951
20 جولائی
369
قرض سے دُور رہو قرض بڑی آفت ہے قرض لے کر جو اگر تا ہے وہ بے غیرت ہے
اپنے من پوستم اس سے بڑا کیا ہو گا قرض لے کر جو نہ دے سخت ہی یہ نفرت ہے
اخبار المصلح جلد 27 جنوری 1954 ء کراچی پاکستان)
فاقوں مر جائے پر جائے نہ دیانت تیری دُور و نزدیک ہو مشہور امانت تیری
جان بھی دینی پڑے گر تو نہ ہو اس سے دریغ کسی حالت میں نہ جھوٹی ہو ضمانت تیری
غضب خدا کا کہ مال حرام کھاتا ہے نہیں ہے حرص کی صدا صبح و شام کھاتا ہے
نماز چھوٹے تو چھٹ جانے کچھ نہیں پروا مگر حرام کی روٹی مدام کھاتا ہے
حرام مال پر تو جان و دل سے مرتا ہے وہ جس طرح سے بھی ہاتھ آئے کر گزرتا ہے
یہ کیسا پیار ہے اہل و عیال سے تیرا شیکم غریبوں کا انگاروں سے جو بھرتا ہے
وقف ہے جاں بہر بال وسیم و زر مال دینے والے سے ہے بے خبر
ایسے اندھے کا کریں ہم کیا علاج مغز سے غافل ہے چھنکے پر نکن
370
وقف کرنا جاں کا ہے گنب کمال جو ہو صادق وقف میں ہے بے مثال
چمکیں گے واقف کبھی مانند بذر آج دُنیا کی نظر میں ہیں ہلال
دھیرے دھیرے ہوتا ہے کسب کمال لو بکرے کو بننا پڑتا ہے بلال
شمس پہلے دن سے کہلاتا ہے شمس بذر ہوتا ہے مگر پہلے ہلال
سے
آ کہ پھر ظاہر کریں الفت کے راز یار میں ہو جائیں گم ، عمرت دراز
میرے پیچھے پیچھے چلتا آ کہ میں بندۂ محمود ہوں اور تُو
تیری الفت کا جو شکار ہوا مر کے پھر زندہ لاکھ بار ہوا
سر کو سینہ پر رکھ لیا میرے غم سے جب بھی میں اشکبار ہوا
31 جنوری 1957ء
ایاز
تیری خوشی گیاہ میں میری خوشی نگاہ میں میرا جہان اور ہے تیرا جہان اور ہے
ہیں اسی بحر کے گہرا ہے اسی جیب
کا یہ نور ظالمو ! بات ہے وہی لیکن بان اور ہے
رسالہ جامعہ انصرت میگزین جلد 4 نمبر 1 بابت ماہ جون 1966 ء
371