یاد ایام کہ تھے ہند پر اندھیر کے سال
کلام محمود
یاد ایام کہ تھے بند پر اندھیر کے سال ہر گھی کوچہ پہ ہر شہر پہ آیا تھا ذبال
روز روشن میں لٹا کرتے تھے لوگوں کے مال دل میں اللہ کا تھا خوف نہ حاکم کا خیال
ہر طرف شور و فعال کی ہی صدا آتی تھی
سخت سے سخت دلوں کو بھی جو تڑپاتی تھی
رحم کرنا تو کیا ظلم ہوا تھا پیشہ لوگ بھوٹے تھے کہ ہے نام مروت کس کا
چارسو ملک میں تھا ہو رہا شور و غوغا بلکہ سچ ہے کہ نمونہ وہ قیامت کا تھا
کبھی آتا نہ کوئی دوست کسی دوست کے کام
دل سے تھا محو ہوا مہر و محبت کا ہم
طنت میں بھی تزلزل کے نمایاں تھے نشاں صاف ظاہر تھا کہ ہے چند دنوں کی سماں
قاضی و نفتی بھی کھو بیٹھے تھے اپنا ایماں رحم و انصاف کئے ہ نام سے بھی تھے انجاں
ایسے لوگوں سے تھا انصاف کا پا نا معلوم
خیال انصاف کا تھا جنکے دلوں سے معدم
افسر فوج لڑائی کے فنوں میں چوپٹ منہ سے جو بات نکل جائے پھر اس پرتھی ہٹ
رہتی آپس میں بھی ہر وقت تھی انکی کھٹ پٹ تھے وہ بتلاتے ہر اک دوسرے کو ڈانٹ پٹ
پر کوئی موقع لڑائی کا جو آ جاتا تھا
ہر کوئی صاف وہاں آنکھیں چرا جاتا تھا
اخبار بدر جلد ۵ - ۱۴ جون نشانه /
سلطنت کچھ تو انہی باتوں سے بے جان ہوئی کچھ ٹیٹروں نے غصب کر دیا آفت ڈھائی
اک طرف مرہٹوں کی فوج سے لڑنے کو کھڑی دُوسری جاپہ ہے سکھوں نے بھی شورش کردی
چاروں اطراف میں پھیلا تھا غرض اندھیرا
نشکریاس نے ہر سمت سے تھا آگھیرا
لڑتے بھڑتے رہیں آپس میں امیر اور وزیر کیوں پیس گھن کی طرح ساتھ غریب اور فقیر
مدعا انکا تو لڑنے سے ہے بس تاج و سرپر ہاتھ میں یاروں کے رہ جائے گی خالی کفگیر
ان غریبوں کو امیروں نے ڈبویا افسوس
بات جو بیت بھی اس پر کریں کیا افسوس
الفرض چین کیجے کو نہ دل کو آرام رات کا فکر لگا رہتا تھا سب کو سر شام
می کو خوف کہ ہو آج کا کیسا انجام رات دن کاٹتے اس طرح سے تھے ناکام
دل سے انکے دیکھتی تھیں دعائیں دن رات
یا الہی تیرے فضلوں
کی ہو ہم پر برسات
اُن پر ڈالی گئی آخر کو تلف کی نظر مثل کا فور اڈا دل سے جو تھا خوف خطر
یک تعلم ملک سے موقوف ہوئے شورش و شیر نہ تو رہزن کا رہا کھٹکا نہ چوروں کا ڈر
پھائے رکھے گئے واں مریم کا فوری کے
دیئے جاتے تھے جہاں زخم جگر کے چھڑ کے
قوم انگلش نے دیا آکے سمارا ہم کو بھی افکار کے ہے پار اُتارا ہم کو
در نہ صدموں نے تو تھا جان سے مارا ہم کو آگے مشکل تھا بہت کرنا گذارا ہم کو
ہند کی ڈوبی ہوئی کشتی ترائی اُس نے
ملک کی بجڑی ہوئی بات بنائی اُس نے
رحم وہ ہم پر کئے جن کی نہیں کچھ گنتی جن میں سے سب سے بڑی مذہبی ہے آزادی
ساتھ لاتے یہ ہزاروں نئی ایجادیں بھی جو نہ کانوں تمھیں منی اور نہ آنکھوں دیکھی
عدل و انصاف میں وہ نام کیا ہے پیدا
آج ہر ملک میں جس کا کہ بجا ہے ڈنکا
شیر و بکری ہی ہیں اک گھاٹ پر پانی پیتے نہیں نکن کہ کوئی تر بھی نظر سے دیکھے
ایک ہی جا پہ ہیں سب رہتے بڑے اور بھلے کیا مجال ان سے کسی کو بھی جو صدمہ پہنچے
سب جو آپس میں ہیں یوں ہو ہ سے شیر وشکر
اس لیے ہے کہ نظر سب پر ہے ان
کی بخیر
ہند میں ریل اُنھوں نے ہی تو جاری کی ہے آمد و رفت میں میں سے بہت آسانی ہے
صیغہ ڈاک کو انھوں نے ہی ترقی دی ہے ملک میں چاروں طرف تار بھی پھیلائی ہے
تاکہ انصاف کے پانے میں نہ ہو کچھ وقت
منصفوں اور جوں تک کی بھی کی ہے کثرت
علم کا نام و نشاں یاں سے مٹا جاتا تھا شوق پڑھنے کا دلوں میں سے
اُٹھا جاتا تھا
کوئی عالم کبھی اس ملک میں آجا تا تھا دیکھ کر اس کا یہ حال اشک بہا جاتا تھا
یہ وہ بیمار تھا جس کو سبھی رو بیٹھے تھے
ہاتھ سب اس کی شفایابی سے دھو بیٹھے تھے
پر وہ رب جس نے کہ سب کچھ ہی کیا ہے پیدا نہ تو ہے باپ کسی کا نہ کسی کا بیٹا
سارے گندوں سے ہے پاک اور ہے واحد یکتا نہ وہ تھکتا ہے نہ سوتا ہے نہ کھاتا پیتیا
رحم کرتا ہے ہمیشہ ہی وہ ہم بندوں پر
کرستی عدل پہ بیٹھے گا جو روزِ محشر
جو کہ قادر ہے جسے کچھ بھی نہیں ہے پروا ٹھیک کرے اسے دم میں کہ ہو جو کچھ بگڑا
دیکھ کر اپنی یہ حالت اسے جب رحم آیا دیکھیو انگلینڈ سے اس قوم کو یاں سے آیا
جس نے آتے ہی وہ نقشہ ہی بدل ڈالا ہے
جس جگہ خار تھا اب واں پہ گل لالہ ہے
سلسلے ہر جگہ تعلیم کے جاری ہیں گئے شہروں اور گاؤں میں اسکول بکثرت کھولے
کا لجوں کے بھی ہیں شہروں میں گھلے دروان سے ہر جگہ ہوتے ہیں اب علم و ہنر کے چرچے
کام ڈہ کر کے دکھایا کہ جو ناممکن تھا
آئے جب ہند میں وہ کیا ہی مبارک دن تھا
انگلش ! تیری ہر فرقے پہ ہے ایک نظر اس لئے تجھ پہ ہمیں ناز ہے سبسے بڑھ کر
تھا مسیحا بھی تو پیدائش وقت قیصر زندگی چھوٹے بڑے چین سے کرتے تھے بسر
اب مکرر جو ہے پھر وقت سیما آیا
قیصر روم کا کیوں ثانی نہ پیدا ہوتا
ابن مریم سے ہے جس طرح یہ عالی رتبہ قیصر ہند بھی ہے قیصر روما سے بڑا
مصطفے کا یہ غلام اور وہ علامہ موسی دیکھ لو کس کا ہے دونوں میں سے درجہ بالا
قیصر روم کے محکوم تھے اک فوٹو ہے
تاج انگلشیہ پہ ممکن نہیں سُورج ڈوبے
حق سے محمود بس اب اتنی دُعا ہے میری جس نے ہم کو کیا خوش رکھے اسے وہ راضی
فتح و نصرت کی انہیں روزی پہنچے خوشی دُور ہو دین میں ہے ان کی جو یہ گمراہی
ت این اسلام میں اب ان کی بجھ میں آجائے
بات یہ کچھ بھی نہیں رحم اگر وہ فرمائے
*