وه قصیدہ میں کروں وصفِ مسیحا میں رقم
کلام محمود
دہ قصیدہ میں کروں وصف میم میں رقم فخر بھیں جسے لکھنا بھی مرے دست و قلم
میں وہ کامل ہوں کہ ٹن سے مرے اشعار کوگر پھینک نے جام کو اور چوسے مرے پاؤں کی جیم
میں کسی بحر میں دکھلاؤں جو اپنی تیزی عرفی و ذوق کے بھی دست زباں ہو دیں قلم
کھولتا ہوں میں زباں وصف میں اس کے یارو جس کے اوصاف حمیدہ نہیں ہو سکتے تم
جان ہے سارے جہاں
کی وہ شہر والا جاہ منبع بود و سنا ہے وہ میرا ابر کرم
وہ نصیبا ہے تیرا اے میرے پیارے بیٹی فخر سمجھیں تری تقلید کو ابن مریم
فیض پہنچانے کا ہے تو نے اُٹھایا بیڑا لوگ بھوے میں تے وقت میں نام حاتم
تاج اقبال کا سر پر ہے مزین تیرے نصرت وفتح کا اُڑتا ہے ہوا میں پرچم
شان و شوکت کو تری دیکھ کے متاد د شریر خون دل پیتے ہیں اور کھاتے ہیں منفقہ وتم
کونسا مولوی ہے جو نہیں دشن تیرا کون ہے جو کہ یہودی علما سے ہے کم
کونسا پھوڑا ہے جیلہ تیری رُسوائی کا ہر جگہ کرتے ہیں یہ حق میں ترے سب وشتم
پر تیری پشت پر وہ ہے جسے کہتے ہیں خُدا جس کے آگے ہے ملائک کا بھی ہوتا سر خم
جب کیا تجھ پر کوئی حملہ توکھائی ہے شکست ماروہ ان کو پڑی ہے کہ نہیں باقی دم
اخبار بدر - جلد ۵ - ۶ ستمبر له
مٹ گیا تیری عداوت کے بس سے پیارے کوئی لیتا نہیں اب دہر میں نام آتیم
بھنبھناہٹ جو انھوں نے یہ لگا رکھتی ہے چیز کیا ہیں یہ مخالف تو میں پیشہ سے بھی کم
کر نہیں سکتے یہ کچھ بھی تبرا اسے شاہ جہاں ہفت خواں بھی جو یہ بن جائیں تو تو ہے رستم
چرخ نیلی کی کر بھی ترے آگے ہے خم فیل کیا چیز ہیں اور کس کو ہیں کہتے میغم
جس کا جی چاہے مقابل پہ ترے آدیکھے دیکھنا چاہتا ہے کوئی اگر ملک عدم
حیف ہے قوم ترے فعلوں
پر اور عقلوں پر دوست ہیں جو کہ تے اُن پہ تو کرتی ہے تم
ہائے اُس شخص سے تو بغض و عداوت رکھے رات دن جس کو لگا رہتا ہے تیرا ہی غم
نام تک اُس کا ہٹا دینے میں ہے تو کوشاں اس کا ہر بار مگر آگے ہی پڑتا ہے قدم
دیکھ کر تیرے نشانات کو اسے مہدی وقت آج انگشت بدندان ہے سارا عالم
مال کیا چیز ہے اور جاں کی حقیقت کیا ہے آبرو تجھ پر بند کرنے کو تیار ہیں ہم
فرق میں بحر معاصی میں ہم اے پیارے میسج پار ہو جائیں اگر تو کرے کچھ ہم پر کرم
آج دنیا میں ہر اک مو بے شرارت پھیلی پھنس گئی پنجہ شیطاں میں ہے نسل آدم
اب ہنسی کرتے ہیں احکام الہی سرلوگ نہ تو اللہ ہی کا ڈر ہے نہ عقبے کا غم
کوئی اتنا تو بتائے یہ اکڑتے کیوں ہیں ؟ بات کیا ہے کہ یہ پھرتے ہیں نہایت غرم
بات یہ ہے کہ یہ شیطان کے فسوں خوردہ ہیں ان کے دل میں نہیں کچھ خوف خدائے عالم
اپنی کم علمی کا بھی علم ہے کامل اُن کو ڈالتے ہیں انہیں دھوکے میں مگر دام دورم
صاف ظاہر ہے جو آتی ہے یہ آواز صریر ان کے حالات کو لکھتے ہوئے روتا ہے قلم
یاں تو اسلام کی قوموں کا ہے یہ حال ضعیف اور وال کفر کا ہرانا ہے اُونچی پرچم
لاکھوں انسان ہوئے دین سے بے دیں کہیات آج اسلام کا گھر گھر میں پڑا ہے ماتم
گھرنے کر دیا اسلام کو پامال غضب شرک نے گھیر لی توحید کی جا وائے ہستم
ایسی حالت میں بھی نازل نہ ہو گر فضل خدا کفر کے جبکہ ہوں اسلام پر حملے پیہم
جس طرف دیکھئے دشمن ہی نظر آتے ہیں کوئی مونس نہیں دنیا میں نہ کوئی ہمدم
دین اسلام کی ہر بات کو جھٹلائیں غوی احمد پاک کے حق میں بھی کریں سب وشتم
عاشیق احمد و دلدادہ مولائے کریم حسرت ویاس سے مر جائیں یہ چشم پرنم
پر وہ غیور خُدا کب اسے کرتا ہے پسند دین احمد ہو تباہ اور ہو دشمن فترم
اپنے وعدے کے مطابق تجھے بھیجا اس نے امت خیر رائل پر ہے کیا اُس نے کرم
تیرے ہاتھوں سے ہی دنبال کی ٹوٹے گی گھر شرک کے ہاتھ تھے ہاتھ سے ہی ہو دینگے قلم
دخیل کا نام ونشاں دہر سے مٹ جائے گا ظل اسلام میں آجائے گا سارا عالم
جو کہ ہیں تابع شیطاں نہیں ان کی پروا ایک ہی حملے میں مٹ جائیگا سب اُنکا بھرم
جبکہ وہ زلزلہ جس کا کہ ہوا ہے وعدہ ڈال دے گا تیرے اعداد کے گھروں میں اعتم
تب اُنہیں ہوگی خبر اور کہیں گے بیہات ہم تو کرتے رہے ہیں اپنی ہی جانوں پر تم
تیری سچائی کا دُنیا میں بجے گا ڈنکا بادشاہوں کے ترے سامنے ہونگے سر خم
تیرے اعدار ہو ہیں دوزخ میں جگہ پائیں گے پر جگہ تیرے مریدوں کی تو ہے باغ ارم
التجا ہے میری آخر میں یہ اے پیارے مسیح
حشر کے روز تو محمود کا بنیو ہمدم