غصہ میں بھرا ہوا خُدا ہے
کلام محمود
غصہ میں بھرا ہوا خدا ہے جاگو ابھی فرصت دعا ہے
تم کہتے ہو امن میں ہیں ہم، اور منہ کھولے ہوئے کھڑی بلا ہے
ڈرتی نہیں کچھ بھی تو خدا سے اے قوم! یہ تجھ کو کیا ہوا ہے
مامورِ خدا سے دشمنی ہے کیا اس کا ہی نام اتقا ہے
گمراہ ہوئے ہو باز آؤ کیا عقل تمہاری کو ہوا ہے
موسی کے غلام تھے سینما ہاں اُن سے ہمارا کام کیا ہے
اب بر راہِ کوئے دلبر واللہ علام
مصطفے ہے
کس راہ سے ابن مریم آئے مدت ہوئی وہ تو مر چکا ہے
اب اور کا انتظار چھوڑو آنا تھا جسے وہ تو آچکا ہے
جس کو رکیا ہے خُدا نے مامور اس سے بھلا تم کو کیا گلہ ہے
کیوں بھولے ہو دوستو ادھر آؤ اک مرد خندا پکارتا ہے
باز آؤ شرارتوں سے اپنی کچھ تم میں اگر بُوئے وفا ہے
اخبار بدر جلد ۲۰۰۵ ستمبرست
ورنہ ابھی نام کو! تمھارے آئے گا وہ آگے ہو کیا ہے
تقدیر سے ہو چکا مقدر قسمت میں تمھاری زلزلہ ہے
وہ دن کہ جب آئے گی مصیبت آنکھوں میں ہماری گھومتا ہے
حیرانی میں ایک دوسرے سے اُس دن یہ کسے گائیں یہ کیا ہے؟
چکھیں گے مزا عذاب کا جب جائیں گے کہ ہاں کوئی خُدا ہے
پتھر بھی پکار کر کہیں گے ان کافروں کی یہی سزا ہے
اے قوم خُدا کے واسطے تو بتلا کہ ہو تیرا مدعا ہے
حق نے جسے کر دیا ہے مامور تسلیم میں اس کی مذر کیا ہے
اللہ سے چاہو عفو تقصیر دیتا ہے اُسے جو مانگتا ہے
محمود خدائے لم یزل سے ہر وقت یہی میری دعا ہے
اُس شخص کو شاد رکھے ہردم جو دین قویم پر بندا ہے
اور اس کو نکالے ظلمتوں سے۔جو شرک میں کفر میں پھنسا ہے