نہ کچھ قوت رہی ہے جسم و جاں میں

کلام محمود

۱۵
نہ کچھ توت رہی ہے جسم وجاں میں نہ باقی ہے اثر میری زباں میں
ہے تیاری سفر کی کارواں میں میرا دل ہے ابھی خواب گراں میں
نہیں پھٹتی نظر آتی میری جاں پھنسا ہوں اس طرح قید گراں میں
مزا جو یار پر مرنے میں ہے وہ نہیں لذت حیاتِ جاوداں میں
ہر اک عارف کے دل پر ہے وہ ظاہر خُدا مخفی نہیں ہے آسماں میں
خدایا درد دل سے ہے یہ خواہش مرا تو ساتھ دے دونوں جہاں میں
نظر میں کاموں کی ہے وہ کامل اُترتا ہے جو پورا امتحاں میں
یہی بھی ہے کہ پہنچے یار کے پاس ہے مریغ دل تڑپتا آشیاں میں
و سنتا ہے کپڑ لیتا ہے دل کو تڑپ ایسی ہے میری داستاں میں
ہدائے دوست آئی کان میں کیا کہ پھر جاں آگئی اک نیم جاں میں
کریں کیونکر نہ تیرا شکر یا رب کہ تو نے لے لیا ہم کو اماں میں
ہر اک رنج و بلا سے ہم میں محفوظ مصیبت پڑ رہی ہے گو جہاں میں
ہر اک جانور سے تیسر منور ترا ہی جلوہ ہے کون ومکاں میں
کہاں ہے لالہ وگل میں وہ ملتی جو خوبی ہے میرے اس دلستاں میں
ہے اک مخلوق رب ذوالینن کی بھلا طاقت ہی کیا ہے آسماں میں
ندا کا رحم ہونے کو ہے محمود
تغیر ہو رہا ہے آسماں میں
اخبار بدر جلد ۶-۲۶ ستمبرسته

آج 10 میں سے 10 باقی