وه چہره ہر روز ہیں دکھاتے رقیب کو تو چھپا چھپا کر
کلام محمود
۵۰
۲۷
دہ چہرہ ہر روز ہیں دکھاتے رقیب کو تو چھیا چھیا کر
دہ ہم ہی آفت زدہ ہیں جن سے چھپاتے ہیں منہ دکھا دکھا کر
ہے مارا اک کو ڈ لاڈلا کر تو دوسر نے کو ہنسا ہنسا کر
جگر کے ٹکڑے کئے ہیں
کس نےیہ دل کی حالت دکھا دکھا کر
اُڑائے گا نہ ہوش میرے غزالی آنکھیں دکھا دکھا کر
چھری ہے چلتی دل وجگر پر نہ کیجئے باتیں چبا چبا کر
کوئی وہ دن تھا کہ پاس اپنے وہ تھے بٹھاتے بلا بلا کر
نکالتے ہیں مگر وہاں سے دھتا مجھے اب بتا بتا کر
فراق جاناں نے دل کو دوزخ بنا دیا ہے جلا جلا کر
یہ آگ بجھتی نہیں ہے مجھ سے میں تھک گیا ہوں بجھا بجھا کر
جو ہے رقیبوں سے تم کو لغت تو دل میں پوشید رکھو اس کو
مجھے ہو دیوانہ کیوں بناتے بہت ابت کر جتا جتا کر
اخبار بد و جلد ۸ - ۱۸ ر ما پیر
مجھے سمجھتے ہو کیا قلی تم کہ نت نئے بوجھ لادتے ہو
بس اب تو بجانے دو تھک گیا ہوں غم ومصیبت اُٹھا اُٹھا کر
پڑے بلا جس کے سر پہ آکر اُسے وہی خوب جانتا ہے
تماشا کیا دیکھتے ہو صاحب ہمارے دل کو دکھا دکھا کر
کبھی جو تعریف کیجئے تو وہ کہتے ہیں یوں بگڑہ بگڑ کر
مزاج میرا بگاڑتے ہیں بنا بنا کر بنا بنا کر
رہا الگ وہ ہمارا یوسف نہ اس کا دامن بھی چھو سکے ہم
یونسی عبت میں گنوائیں آنکھیں ہیں اشک نو نہیں سہا سہا کر
جو کوئی ہے بن بلائے آیا تو اس کو تم کیوں نکالتے ہو
ہیں ایسے لاکھوں کہ بزم میں ہو اُنھیں بیٹھاتے بلا بلا کر
ہیں چاندنی راتیں لاکھوں گذریں کھلی نہ دل کی کلی کبھی بھی
وہ عہد جو مجھ سے کر چکا ہے کبھی تو اے بے وفا ! وفاکر
جدائی ہم میں ہے کس نے ڈالی خضر تھیں اسکا کچھ پتہ ہے؟
وہ کون تھا جو کہ لے گیا دل ہے مجھ سے آنکھیں ملا بلاگر
فراق جاناں میں ساتھ چھوڑا ہر ایک چھوٹے بڑے نے میرا
تھی دل پہ اُمید سوا سے بھی وہ لے گیا ہے لبھا بٹھا کر
ہزار کوشش کرے کوئی پر وہ مجھ سے عہدہ برآ نہ ہو گا
جسے ہو کچھ زعم آزمانے ہوں کہتا ڈنکا بجا بجا کر
یہ چھپ کے کیوں چٹکیاں ہے لیتا ہے بھلا کس کا ڈر پڑا ہے
جو شوق ہو دل کو چھیڑنے کا تو شوق سے کر نکلا ملا کر
۵۲
یہی ہے دن رات میری خواہش کہ کاش مل جائے وہ پری کو
مٹاؤں پھر بے قراری دل گلے سے اس کو لگا لگا کر
جو مارنا ہے تو تیر مژگاں سے چھید ڈالو دل وجگر کو
نہ مجھ کو تڑپاؤ اب زیادہ تم آئے دن یوں سنا سنا کر
حشدا پہ الزام بے وفائی یہ بات محمود پھر نہ کیئو
ہوا تجھے بندہ خدا کیا ، خدا خدا کر خدا خدا کر
جو کو چہ عشق کی خبر ہو تو سب کریں ایسی بے حیائی
یہ اصل ظاہر جو مجھ سے کہتے ہیں کچھ تو اے بے حیا ! حیا کر