دل پھٹا جاتا ہے مثل ماہی بے آب کیوں
کلام محمود
۳۵
دل پھٹا جاتا ہے مثل ماہی بے آب کیوں ہو رہا ہوں
کس کے پیچھے اس قدر بیتاب کیوں
خالق اسباب ہی جب ہوں کسی پر خشمگیں پھر بھلا اس آدمی کا ساتھ دیں اسباب کیوں
مجھ کو یہ بھی کہ ہوں اُلفت میں مرفوع القلم میرے پیچھے پڑرہے ہیں ہے حجاب کیوں
جب کلید معرفت ہا تھوں میں میرے آگئی تیرے انعاموں کا مجھ پر بند ہے پھر باب کیوں
اس میں ہوتی ہے مجھے دید شرخ جاناں نصیب میری بیداری سے بڑھ کر ہو نہ میرا خواب کیوں
امت احمد نے تھوڑی ہے صراط مستقیم کیوں گھر وں نہ کھاؤں دل میں میں تاب کیوں
جبکہ وہ یار یگانہ ہر گھڑی مجھ کو بلائے پھر بتاؤ تو کہ آئے میرے دل کو تاب کیوں
جبکہ رونا ہے تو پھر دل کھول کر روئیں گے ہم نہر چل سکتی ہو تو بنوائیں ہم تالاب کیوں
چھوڑ دو جانے بھی دو سنتا ہوں یہ بھی ہے کلاج ڈالتے ہو میرے زخم دل پہ تم تیزاب کیوں
گفتگوئے عاشقاں سُن سُن کے آخر یہ کہا
بات تو چھوٹی سی تھی اتنا کیا اطناب کیوں
اخبار بد د جلد ۸ - ۴۰ نومبر شاه