درد ہے دل میں میرے یا خار ہے
کلام محمود
۳۸
ورو ہے دل میں میرے یا خار ہے کیا ہے آخر اس کو کیا آزار ہے
اف گناہوں کا بڑا انبار ہے اور میری جاں نحیف و زار ہے
جلوۂ جانان و دید یار ہے خواب میں جو ہے وہی بیدار ہے
اپنی شوکت کا وہاں اظہار ہے اپنی کمزوری کا یاں اقتدار ہے
گو مجھے مدت سے یہ اصرار ہے منہ دکھانے سے انہیں انکار ہے
کوئی خوش ہے شاد ہے سرشار ہے کوئی اپنی جان سے بیزار ہے
میرے دل پر رنج وغم کا بار یہ ہاں خبر لیجے کہ حالت زار ہے
میرے دشمن کیوں ہوئے جاتے ہیں لوگ مجھ سے پہنچا اُن کو کیا آزار ہے
میری غمخواری سے میں سب بے خبر جو ہے میرے در پتے آزار ہے
فکر دیں میں گھل گیا ہے میرا جسم دل میرا اک کو وہ آتشبار ہے
کیا ڈراتے ہیں مجھے منبر سے وہ جن کے سر پر کھینچ رہی تلوار ہے
میری کمزوری کو مت دیکھیں کہ ہمیں جس کا بندہ ہوں بڑی سر کار ہے
اخبار بدر جلد ۱۰ - ۲۷ را پریل ساله
۔بادشاہوں کو غرض پر وہ سے کیا ہم نے کمپنی آپ ہی دیوار ہے
وہ تو بے پردہ ہے پر آنکھیں ہیں بند کام آساں ہے مگر دشوار ہے
پھوڑتے ہیں غیر سے مل کر تجھے یا الٹی اس میں کیا اسرار ہے
خدمت اسلام سے دل مرد ہیں گرم کیا ہی کفر کا بازار ہے
پارہ ہائے دل اُڑے جاتے ہیں کیوں یہ جگر کا زخم کیوں خونبار ہے
تنگ ہوں اس بے وفا دُنیا سے میں
مجھ کو یا رب خواہش دیدار ہے