خدا سے چاہئے ہے لَو لگانی

کلام محمود

۳۹
مین حصر رها جزادی امته الحقيقة لمها الله العا
خدا سے چاہیے ہے کو لگانی کہ سب فانی ہیں پر وہ غیر فانی
وہی ہے راحت و آرام دل کا اُسی سے رُوح کو ہے شادمانی
وہی ہے چارۀ آلام ظاهر وہی تکیں دو درد نهانی
رسپر بنتا ہے کہ ہر نا تواں کی وہی کرتا ہے اس کی پاسبانی
بچاتا ہے ہر اک آفت سے ان کو ملاتا ہے بلائے ناگہانی
جسے اس پاک سے رشتہ نہیں ہے زمینی ہے ، نہیں وہ آسمانی
اُسی کو پا کے سب کچھ ہم نے پایا کھلا ہے ہم پہ یہ راز نهانی
خدا نے ہم کو دی ہے کامرانی
فَسُبْحَانَ اللَّذِي أَدْنَى الْأَمَانِي
ہمارے گھر میں اس نے بھر دیا نور ہر اک ظلمت کو ہم سے کر دیا دور
ملایا خاک میں سب دشمنوں کو کیا ہر مرحلہ میں ہم کو منصور
حقیقت کھول دی اُن پر ہماری مگر تاریکی دل سے ہیں مجبور
ہماری فتح و نصرت دیکھ کر وہ غم و رنج و مصیبت سے ہوئے پور
اخبار الحكم جلده - ۱۲ ؍ جولائی سائله

ہماری رات بھی ہے نور افشاں ہماری مسیح خوش ہے شام مسرور
خدا نے ہم کو وہ جلوہ دکھایا جو موسیٰ کو دکھایا تھا سرِ طور
ہلے ہم کو وہ اُستاد و خلیفہ کہ سارے کہہ اُٹھے نور کلے نُور
حدا نے ہم کو دی ہے کامرانی
فَسُبْحَانَ اللذِي أَولَى الْأَمَانِي
خُدا کا اس قدر ہے ہم پر احسان کہ جس کو دیکھ کر ہوں سخت حیراں
نہیں معلوم کیا خدمت ہوئی تھی کہ سکھلایا کلام پاک یزداں
ہزاروں ہیں کہ ہیں محروم اس سے نظر سے جن کی ہے وہ نور پنہاں
جسے اس نور سے حصہ نہیں ہے نہیں زندوں میں ہے وہ جسم بے جاں
یہی دل کی تسلی کا ہے موجب راسی سے ہو میکسر دید جاناں
اسی میں مردہ دل کی زندگی ہے میں کرتا ہے ہر مشکل کو آساں
یہ ہے دنیا میں کرتا رہنمائی یہ عقبی میں کرے گا شاد و فرحاں
میں ہر کامیابی کا ہے باعث یہی کرتا ہے ہر مشکل کو آساں
بلاتا ہے یہی اُس دلربا سے یہی کرتا ہے زائل درد ، ہجراں
یہ نعمت ہم کو بے خدمت کی ہے سکھایا ہے ہمیں مولیٰ نے قرآں
خدا نے ہم کو دی ہے کامرانی
فَسُبْحَانَ اللَّذِي أَولَى الْأَمَانِي
کلام اللہ میں سب کچھ بھرا ہے یہ سب بیماریوں کی اک دوا ہے
یہی اک پاک دل کی آرزو ہے میں ہر متقی کا مدعا ہے
یہ جامع کیوں نہ ہو سب خوبیوں کا کہ اس کا بھیجنے والا خدا ہے

مٹا دیتا ہے سب زنگوں کو دل سے اسی سے قلب کو ملتی جلا ہے
یہ ہے تسکیں دو عشاق مضطر مریضان محبت کو شنا ہے
خضر اس کے سوا کوئی نہیں ہے یہی بھولے ہوؤں کا رہنما ہے
جو اس کی دید میں آتی ہے لذت کہ سب دنیا کی خوشیوں سے ہوا ہے
جو ہے اس سے الگ حق سے الگ ہے جو ہے اس سے جُدائی سے جدا ہے
یہ ہے بے عیب ہر نقص دکھی سے کرے جو حرف گیری بے حیا ہے
ہیں حاصل ہے اس سے دید جاناں کہ قرآن مظهر شان خدا ہے
حدا نے ہم کو دی ہے کامرانی
فَسُبْحَانَ اللَّذِي أَدْنَى الْأَمَا فِي
ہیں اس دُنیا میں جتنے لوگ حق ہیں سچائی سے جنھیں کوئی نہیں رکیں
دہ دل سے مانتے ہیں اس کی خوبی وہ پاتے ہیں اسی میں دل کی تیکس
خُدا نے فصل سے اپنے نہیں بھی کھلائے اِس کے ہیں اثمار شیریں
حفیظہ جو میری چھوٹی بہن ہے نہ اب تک وہ ہوئی تھی اس میں رنگیں
ہوئی جب ہفت سالہ تو خُدا نے یہ پہنایا اُسے بھی تاج زریں
کلام اللہ سب اس کو پڑھایا بنا یا گلشن قرآں کا گل میں
زباں نے اس کو پڑھ کر پائی برکت ہوئیں آنکھیں بھی اس سے نور آ گئیں
اکٹھے ہو رہے ہیں آج احباب منائیں تاکہ مل کر روز آمین
ہوئے چھوٹے بڑے ہیں آج شاداں نظر آتا نہیں کوئی بھی غمگیں
حدا نے ہم کو دی ہے کامرانی
فَسُبْحَانَ اللَّذِي أَدْنَى الْأَمَانِي

سے
اپنی جیسی یہ دولت عطا کی ہمیں توفیق دے صدق و صفا کی
ترے چاکر ہوں ہم پانچوں اپنی ہمیں طاقت عطا کر تو دن کی
تری خدمت میں پائیں جان و دل کو گھڑی جب چاہے آجائے قضا کی
رہیں ہم دُور پر بدکیش و بد
رہے محبت ہیں اہلِ دینا کی
بنائیں دل کو گلزارِ حقیقت لگائیں شاخ زهد و الفت کی
شفا ہوں ہر مریض رُوح کی ہم دوا بن جائیں دردِ لا دوا کی
نہ زور و ظلم کے خوگر ہوں یا رب نہ عادت ہم میں ہو جور و بجھا کی
محبت تیری دل میں جاگزیں ہو لگی ہو تو ہمیں یاد خدا کی
ہمارے کام سب تیرے لیے ہوں اطاعت ہو غرض ہر مدعا کی
رسُول اللہ ہمارے پیشوا ہوں بے توفیق اُن کی اقتدا کی
دا نے ہم کو دی ہے کامرانی
فَسُبْحَانَ اللَّذِي أَولَى الْأَمَانِي
الٹی تو ہمارا پاسباں ہو ہمیں ہر وقت تو راحت رساں ہو
تیرے بن زندگی کا کچھ نہیں لطف ہمارے ساتھ پیارے ہر زماں ہو
مصیبت میں ہمارا ہو مددگار ہمارے دردِ دل کا راز داں ہو
ہیں اپنے لیے مخصوص کرے ہمارے دل میں آگر میاں ہو
تجھے جس راہ سے لوگوں نے پایا وہ راز معرفت ہم پر عیاں ہو
ہماری موت ہے فرقت میں تیری ہمیشہ ہم پہ تو جلوہ کناں ہو
ہمارا حافظ و ناصر ہو ہر دم ہمارے باغ کا تو باغباں ہو
کرے اس کی اگر تو آبپاشی تو پھر ممکن نہیں بیم خزاں ہو

ذلیل و خوار و رُسوا ہو جہاں میں جو حاسد ہو لڈو ہو بدگماں ہو
عبادت میں کئیں دن رات اپنے ہمارا سر ہو تیرا آستاں ہو
حشرا نے ہم کو دی ہے کامرانی
نَسُبْحَانَ اللَّذِي أَدْنَى الْأَمَانِي
ہماری اے خُدا کر دے وہ تقدیر کہ جس کو دیکھ کر حیراں ہو تدبیر
ڈہ ہم میں قوت قدسی ہو پیدا جسے چھوویں رہی ہو جائے اکسیر
زباں مرہم بنے پیاروں کے حق میں مگر اعداء کو کاٹے مثل شمشیر
دہ جذبہ ہم میں پیدا ہو الہی جو دشمن ہیں کریں اُن کی بھی تسخیر
دلوں کی فلموں کو دور کر دیں ہماری بات میں ایسی ہو تاثیر
گناہوں سے بچالے ہم کو یارب نہ ہونے پائے کوئی ہم سے تقصیر
خضر بن جائیں اُن کے واسطے ہم جو میں بھولے ہوئے رستہ کے رہ گیر
وہی بولیں جو دل میں ہو ہمارے خلاف فعل ہو اپنی نہ تقدیر
خدا نے ہم کو دی ہے کامرانی
فَسُبْحَانَ اللَّذِي أَدْنَى الْأَمَانِي
عطا کر جاہ و عزّت دو جہاں میں بے عظمت زمین و آسماں میں
نہیں ہم نُمبل بُستان احمد رہے برکت ہمارے آشیاں میں
ہمارا گھر ہو مثل باغ جنت ہو آبادی ہمیشہ اس مکاں میں
ہماری نسل کو یا رب بڑھائے ہمیں آباد کر کون و مکاں میں
ہماری بات میں برکت ہو ایسی کہ ڈالے روح مرده استخواں میں
الہی ! نور تیرا جاگزیں ہو زباں میں سینہ میں ، دل میں، وہاں میں

و رنج و مصیبت سے بچا کر ہمیشہ رکھ ہمیں اپنی اماں میں
نہیں ہم سب کے سب خدا ہم امحمد کلام اللہ پھیلائیں جہاں میں
خطا کر عمر و صحت ہم کو یارب ہمیں مت ڈال پیارے امتحاں میں
یہ ہوں میری دُعائیں ساری مقبول ہے عزت ہمیں دونوں جہاں میں
ترا وه فصل ہو نازل الہی کہ ہو یہ شور ہر کون و مکاں میں
حدا نے ہم کو دی ہے کامرانی
فَسُبْحَانَ اللَّذِي أَوْفَى الأَمَانِي

10 von 10 heute frei