محمود ! بحال زار کیوں ہو ؟
کلام محمود
۴۳
محمود بحال زار کیوں ہو کیا رنج ہے بے قرار کیوں ہو
کس با سے تم کو پہنچی تکلیف کیا صدمہ ہے دل نگار کیوں ہو
ہاں سوکھ گیا ہے کونسا کھیت کچھ بولو تو اشکبار کیوں ہو
جب تک نہ ہو کوئی باعث درد بے وجہ پھر اضطرار کیوں ہو
میں باعث رنج کیا بتاؤں کیا کہتے ہو بے قرار کیوں ہو
دل ہی نہ رہا ہو جس کے بیس میں وہ صبر سے شرمسار کیوں ہو
سب جس کی اُمیدیں مرچکی ہوں زندوں میں وہ پھر شمار کیوں ہو
دولہا نہ رہا ہو جب دُلہن کا بیچاری کا پھر سنگار کیوں ہو
کالے گئے جب تمام پوڑے گلشن میں میرے بہار کیوں ہو
آنکھوں میں رہی نہ جب بصارت دیدار رخ نگار کیوں ہو
جس شخص کا ٹٹ رہا ہو گھر بار خوشیوں سے بھلا دو چار کیوں ہو
اسلام گھرا ہے دشمنوں میں مسلم کا نہ دل نگار کیوں ہو
ماضی نے کیا ہے جب پریشان آئیندہ کا اعتبار کیوں ہو
کیا نفع اٹھایا ترک دیں سے ؟ دنیا پر ہی جاں نثار کیوں ہو
رساله تشحمید الازمان - ماه بون ساله