مُحم٘د عربی کی ہو آل میں برکت

کلام محمود

AD
۴۶
محمد عربی کی ہو آل میں برکت ہو اس کے حسن میں برکت جمال میں برکت
ہو اُس کی قدر میں برکت کمال میں برکت ہو اُس کی شان میں برکت جلال میں برکت
حلال کھا کہ ہے رزق حلال میں برکت زکوۃ دے کہ بڑھے تیرے مال میں برکت
لے گی سالک رہ بانجھ کو حال میں برکت کبھی بھی ہوگی میسر نہ سال میں برکت
جہاں پر کل تھے وہیں آج تم نہ رک رہنا قدم بڑھاؤ کہ ہے انتقال میں برکت
لگا ئیو نہ درخت شکوک دل میں بھی نہ اس کے پھل میں بابرکت نہ ڈال میں برکت
یقین کی نہیں نعمت کوئی زمانے میں نہ شک میں خیر ہے نے احتمال میں برکت
جو چاہے خیر تو کر استخارہ مسنون عبث تلاش نہ کر تیر و فال میں برکت
ہر ایک کام کو تو سوچ کر بیچار کے کر ہمیشہ پائے گا اس دیکھ بھال میں برکت
ندا کی راہ میں دے جس قدر بھی ممکن ہو کہ اس کے فضل سے ہو تیر کال میں برکت
ہے عیش وعشرت دُنیا تو ایک فانی شئے خدا کرے کہ ہو تیرے مال میں برکت
تلوب صافیہ ہوتے ہیں منبط انوار کبھی بھی دیکھی ہے رنج و ملال میں برکت
نہ چُپ رہو کہ خموشی دلیل نخوت ہے دُعائیں مانگو کہ ہے عرض حال میں برکت
اخبار افتل - جلد ه - در جنوری مشالله - ۵- در

گنہ کے بعد ہو تو بہ سے باپ رحمت وا خطا کے بعد ملے انفعال میں برکت
رہ سداد نہ تفریط ہے نہ ہے افراط خدا نے رکھی ہے بس اعتدال میں برکت
اُسی کے دم سے فقط ہے بقائے موجود است خدا نے رکھی ہے وہ اتصال میں برکت
ہو ماند چودھویں کا چاند بھی مقابل پر خداوہ سختے ہمارے ہلال میں برکت
روئیں روئیں میں سما جائے عشق خالق حسن ظہور جس سے کرے بال بال میں برکت
چڑھے تو نام نہ لے ڈوبنے کا پھر وہ کبھی
کچھ ایسی ہو میرے یوم الوصال میں برکت

10 von 10 heute frei