تری محبت میں میرے پیارے ہر اک مصیبت اُٹھائیں گے ہم
کلام محمود
۵۱
تری محبت میں میرے پیارے ہر اک مصیبت اُٹھائیں گے ہم
گر نہ چھوڑیں گے تجھ کو ہرگز نہ تیرے در پر سے جائیں گے ہم
تری محبت کے جرم میں ہاں جو میں بھی ڈالے جائیں گے ہم
تو اس کو جائیں گے مین راحت نہ دل میں کچھ خیال لائیں گے ہم
مینیں گے ہرگز نہ غیر کی ہم نہ اس کے دھوکے میں آئیں گے ہم
بس ایک تیرے حضور میں ہی سر اطاعت جھکائیں گے ہم
جو کوئی ٹھو کر بھی مارے گا تو اس کو سہہ لیں گے ہم خوشی سے
کیں گے اپنی سزا یہی تھی زباں پر شکوہ نہ لائیں گے ہم
ہمارے حال خراب پر گو ہنسی اُنہیں آج آ رہی ہے
مگر کسی دن تمام دنیا کو ساتھ اپنے دلائیں گے ہم
ہوا ہے سارا زمانہ دشمن ہیں اپنے بیگانے خوں کے پیاسے
جو تو نے بھی ہم سے بے رخی کی تو پھر تو بس مر ہی جائیں گے ہم
یقین دلاتے رہے ہیں دُنیا کو تیری الفت کا مدتوں سے
جو آج تُو نے نہ کی رفاقت کسی کو کیا منہ دکھائیں گے ہم
پڑے ہیں پیچھے جو فلسفے کے انہیں خبر کیا ہے کہ عشق کیا ہے
مگر میں ہم رہبر و طریقت ثمار الفت ہی کھائیں گے ہم
۱۹۲۰
اختبار الفضل - جلد ۷ - ۱۹ ستمبر سنشله
سمجھتے کیا ہو کہ عشق کیا ہے یہ عشق پیارو کٹھن بلا ہے
جو اس کی فرقت میں ہم پر گذاری کبھی وہ قصہ سنائیں گے ہم
ہمیں نہیں عطر کی ضرورت کہ اس کی خوشبو ہے چند روزہ
بُوئے محبت سے اس کی اپنے دماغ و دل کو بہائیں گے ہم
ہمیں بھی ہے نبدت تلمذ کسی مسیحا نفس سے حاصل
ہوا ہے بے جان گو کہ مسلم مگر اب اس
کو ملائیں گے ہم
مٹا کے نقش و نگار دیں کو یو منی ہے خوش دُشمن حقیقت
جو پھر کبھی بھی نہ مٹ سکے گا اب ایسا نقشہ بنائیں گے ہم
خُدا نے ہے خضر رہ بنایا ، ہمیں طریق محمدی کا
جو بھولے بھٹکے ہوئے ہیں ان کو صنم سے لا کر ملائیں گے ہم
ہماری ان خاکساریوں پر نہ کھائیں دھوکا ہمارے دشمن
جو دیں کو تر بھی نظر سے دیکھا تو خاک اُن کی اُڑائیں گے ہم
مٹا کے کفر و ضلال و بدعت کریں گے آثار دیں کو تازہ
خُدا نے چاہا تو کوئی دن میں ظفر کے پرچم اُڑائیں گے ہم
خبر بھی ہے کچھ تجھے او ناداں کہ مردم چشم یار میں ہم
اگر ہمیں کچھ نظر سے دیکھا تو تجھ پہ بجلی گرائیں گے ہم
وہ شہر جو کفر کا ہے مرکز ہے جس پہ دین مسیح نازاں
ندائے واحد کے نام پر اک اب اس میں مسجد بنائیں گے ہم
پھر اس کے مینار پر سے دنیا کو حق کی جانب بلائیں گے ہم
کلام ربت رحیم در همان بیانگ بالا سنا ئیں گے ہم
*