آریوں کو میری جانب سے سُنائے کوئی
کلام محمود
۵۴
آریوں کو میری جانب سے سنائے کوئی
ہو جو ہمت تو میرے سامنے آئے کوئی
مرد میدان بنے اپنے دلائل لائے
گھر میں بیٹھا ہوا باتیں نہ بنائے کوئی
آسمانی بو شهادت ہو اسے پیش کرے
یونہی بے ہودہ نہ بے پر کی اُڑائے کوئی
سچا مذہب بھی ہے پر ساتھ دلائل ہی نہیں
ایسی باتیں کسی احمق کو سُنائے کوئی
ہے وہ صیاد جسے صید سمجھ بیٹھے ہیں
ان کی عقلوں سے یہ پردہ تو اُٹھائے کوئی
بیٹھ کر شیش محل میں نہ کرے نادانی
ساکن قلعہ پہ پتھر نہ چلائے کوئی
تاک میں شکر محمود ابھی بیٹھا ہے
ہاں سمجھ کر ذرا ناقوس بجائے کوئی
ہم ہیں تیار بتانے کو کمال قرآن
خوبیاں دید کی بھی ہم کو بتائے کوئی
کس طرح مانیں کہ مولیٰ کی ہدایت ہے وہ
دید کو جب نہ پڑھے اور نہ پڑھائے کوئی
ایسی ویسی جو کوئی بات نہ ہو دیدوں میں
ان کو اس طرح سے کیوں گھر میں چھپائے کوئی
خود ہی جب دید کے پڑھنے سے وہ محروم رہے
پھر کسی غیر کو کس طرح سکھاتے کوئی
یہ نظم انداز اسلہ کی ہے۔مجلہ الجامعہ مصلح موعود میر مست ۱۳