میں تو کمزور تھا اس واسطے آیا نہ گیا

کلام محمود

ئیں تو کمزور تھا اس واسطے آیا نہ گیا کس طرح مانوں کہ تم سے بھی بلایا نہ گیا
نفس کو بھولنا چاہا پر سبلایا نہ گیا جان جاتی رہی پر اپنے پرایا نہ گیا۔عشق اک راز ہے اور راز بھی ایک پائے کا مجھ سے یہ راز صدافسوس چھپایا نہ گیا
دیکھ کر ارض و سما بار گران تشریح رہ گئے ششدر و حیران اُٹھایا نہ گیا
ہم بھی کمزور تھے طاقت نہ تھی ہم میں ہی کچھ قول آت کا مگر ہم سے ہٹایا نہ گیا
کس طرح تجھ کو گناہوں پر ہوئی کیوں جرات اپنے ہاتھوں سے بھی زہر تو کھایا نہ گیا
کفر نے لاکھ تدابیر کیں لیکن پھر بھی صفحۂ دہر سے اسلام مٹایا نہ گیا
لا کس طرح کہ تدبیر ہی صائب نہ ہوئی دل میں ڈھونڈا نہ گیا غیر میں پایا نہ گیا
اس کے جلوے کی تباؤں تمہیں کیا کیفیت مجھ سے دیکھا نہ گیا تم کو دکھایا نہ گیا
جاہ دعزت تو گئے ، کہر نہ چھوٹا مسلم ! بھوت تو چھوڑ گیا تجھ کو پر سایا نہ گیا
پین سے بیٹھتے تو بیٹھتے کس طرح کرانم دور بیٹا نہ گیا پاس بٹھایا نہ گیا
جان محمود ترا حسن ہے اک حُسن کی کان
لاکھ چاہا پہ ترا نقش اُڑایا نہ گیا
اخبار الفضل جلد ۱۲ - ۷ار اگست ۱۱۲۳ه
*

10 von 10 heute frei