دل مرا بے قرار رہتا ہے۔

کلام محمود

دل میرا بے قرار رہتا ہے سینہ میرا نگار رہتا ہے
نیک وبد کا نہیں مجھے کچھ ہوش سر میں ہر دم خمار رہتا ہے
تیرے عاشق کا کیا بتائیں حال رات دن اشکبار رہتا ہے
اس کی شب کا نہ پوچھ تو جس کا دن بھی تاریک و تار رہتا ہے
دل مرا توڑتے ہو کیوں جانی آپ کا اس میں پار رہتا ہے
کیا برائی یہ رسم ہے عاشق دے کے دل بے قرار رہتا ہے
المدد ! ورنہ لوگ سمجھیں گے تیرا بندہ بھی خوار رہتا ہے
مجھ کو گندہ سمجھ کے مست دشتکار قرب گلی میں ہی مار رہتا ہے
ہے دل سوختہ کی بھاپ طبیب
تو یہ بھا بخار رہتا ہے
وحشت عارضی ہے ورنہ حضور کہیں بندہ فرار رہتا ہے
باب رحمت نہ بند کیجئے گا ایک اُمیدوار رہتا۔اس کو بھی پھینک دیجئے گا کہیں ایک مسٹمی غبار رہتا ہے
فکر میں جس کی گھل رہے ہیں ہم ان کو ہم سے نھار رہتا ہے
برکتیں دینا گالیاں سننا اب یہی کا روبار رہتا ہے
فربہ تن کس طرح سے ہو محمود رنج وغم کا شکار رہتا ہے
اخبار الفضل جلد ۱۲ - ۱۶ جون ۱۹۲۵ء
ہے

10 von 10 heute frei