ہوتا تھا کبھی میں بھی کسی آنکھ کا تارا
کلام محمود
۷۴
ہوتا تھا بھی میں بھی کسی آنکھ کا تارا بتلاتے تھے اک قیمتی دل کا مجھے پارا
دنیا کی نگہ پڑتی تھی جن ماہ وشوں پر وہ بھی مجھے رکھتے تھے دل وجان سے پیارا
ہو جاتی تھی موجود ہر اک نعمت دینا بس چاہئے ہوتا تھا میرا ایک اشارا
مجھولوں کا مجوب تھا دلداروں کا دلدار معشوقوں کا معشوق دلاروں کا دلارا
تھوڑی سی بھی تکلیف مری اُن پہ گراں تھی کرتے نہ تھے اک کانٹے کا چھنا بھی گوارا
یا آج میرے حال پہ روتا ہے فلک بھی سورج کا جگر بھی ہے غم ورنج سے پارا
یا غیر بھی آکر میری کرتے تھے خوشامد یا اپنوں نے بھی ذہن سے اپنے ہے اتارا
یا میری ہنسی بھی تھی عبادت میں ہی داخل یا زهد و تعبد میں بھی پاتا ہوں خارا
یا گند پھری ہاتھ میں دیتا نہ تھا کوئی یا زخموں سے اب جسم مرا چور ہے سارا
یا زانوئے دلدار میرا تکیہ تھا یا آب سر رکھنے کو ملتا نہیں تھر کا سلا
جو گھنٹوں محنت سے کیا کرتے تھے باتیں اب سامنے آنے سے بھی کرتے ہیں کنارا
جس پر مجھے اُمید تھی شافع مرا ہو گا اس ساعت عسرت میں ہے اس
نے بھی بیسارا
ہے مہر جو جاں سوز تو فریاد حیاسوز بے تاب خموشی ہے نہ گویائی کا چارا
اخبار الفضل جلد ۱۲ - ۹ جولائی شد
۱۲۵
قونت تو مجھے چھوڑ چکی ہی تھی کبھی کی اب صبر بھی کیا جانے کدھر کو ہے سدھارا
اب نکلوں تو کس طرح ان آنا سے نکلوں یہ ایسا سمندر ہے نہیں جس کا کنارا
سالک تھا اسی منکر و غم و رنج میں ڈوبا جاگاہ اُسے باتت نیسی نے پکارا
اے سید مصائب بنگہ یار کے کشتے میں نے تجھے مارا ہے رہی ہے ترا چارا
تکلیف میں ہوتا نہیں کوئی بھی کسی کا اسباب بھی کر جاتے ہیں اس وقت برکنارا
مرنا ہے تو اس در پہ ہی مرجی تو وہیں ہی ہوگا تو وہیں ہوگا ترے درد کا چارا
مانا کہ ترے پاس نہیں دولت اعمال مانا تیرا دُنیا میں نہیں کوئی سہارا
پر صورت احوال اُنہیں جا کے بتا تو
شاہاں چه عجب گر بنوازند گدا را