میں تمہیں جانے نہ دوں گا
کلام محمود
۱۳۸
۸۵
میں تمھیں جانے نہ دوں گا
کیا محبت جائے گی یوں کیا پڑا روؤں گا میں خوں
یاد کر کے چشم کے گوں میں تمھیں جانے نہ دوں گا
میں تمھیں جانے نہ دوں گا
خواہ تم کتنا ہی ڈانٹو خواہ تم کتنا ہی کوسو
خواہ تم کتنا بھی جھڑ کو میں تمھیں جانے نہ دوں گا
تم
میں تمھیں جانے نہ دوں گا
کیا ہوئی اُلفت ہماری کیا ہوئی چاہت تمہاری
کھا چکا ہوں زخم کاری میں تمھیں جانے نہ دوں گا
ئیں تھیں جانے نہ دوں گا
مجھ سے تم نفرت کرو گے سامنے میرے نہ ہو گے
ساتھ میرا چھوڑ دو گے میں تمھیں جانے نہ دوں گا
میں تمھیں جانے نہ دوں گا
دل میں رکھوں گا چھپا کر آنکھ کی پتلی بنا کر
اخبار المفضل جلد ۱۵- ۱۰ فروری شاه
پنے سینے سے لگا کر میں تمھیں جانے نہ دوں گا
میں تمھیں جانے نہ دوں گا
اس قدر محنت اُٹھا کر
دولت راحت کا کر
تم کو پایا جاں گنوا کر اب تو میں جانے نہ دوں گا
میں تمھیں جانے نہ دوں گا
آسماں شاہد نہیں کیا میرے اقتدار وفا کا
اے میری جان میرے سوئی میں تمہیں جانے نہ دوں گا
میں تمھیں جانے نہ دوں گا
تم ہو میری راحتِ جاں تم سے وابستہ ہے ارمان
زور سے پکڑوں گا داماں میں تمھیں جانے نہ دوں گا
ئیں تمھیں جانے نہ دوں گا
کیا سُناتے ہو مجھے تم کیوں بتاتے ہو مجھے تم
بس بناتے ہو مجھے تم میں تمھیں جانے نہ دوں گا
میں تمھیں جانے نہ دوں گا
سد کو پاؤں پر دھروں گا آنکھیں تلووں سے کلموں گا
نقش پا کو چوم لوں گا میں تمہیں جانے نہ دوں گا
ئیں تمھیں جانے سنہ دوں گا
کیا ملات توں کی رائیں تھیں جو مجھ کو شب براتیں
یوں ہی ہو جائیں گی باتیں میں تمھیں جانے نہ دوں گا
میں تمھیں جانے نہ دوں گا
میری حالت پر نظر کر عیب سے سے غض بصر کر
ڈھیر ہو جاؤں گا مرکز پر تجھے جانے نہ دوں گا
میں تمھیں جانے نہ دوں گا
ٹوٹ جائیں کس طرح سے عمر کے مضبوط رشتے
اس لیے ہم کیا ملے تھے میں تمھیں جانے نہ دوں گا
میں تمھیں جانے نہ دوں گا
خواہ مجھ سے روٹھ جاؤ مُنہ نہ سالوں تک دکھاؤ
یاد سے اپنی بھلاؤ میں تمھیں جانے نہ دوں گا
میں تمھیں جانے نہ دوں گا
تم تو میرے ہو چکے ہو تم میرے گھر کے دیے ہو
میرے دل میں بس رہے ہو میں تمہیں جانے نہ دوں گا
میں تمہیں جانے نہ دوں گا
آؤ آؤ مان جاؤ مجھ کو سینے سے لگاؤ
دل سے سب شکوے بناؤ میں تمھیں جانے نہ دوں گا
میں تمھیں جانے نہ دوں گا
*