آه پھر موسم بہار آیا

کلام محمود

۱۵۰
۹۲
آه پھر موسم بہار آیا دل میں میرے خیالِ یاد آیا
لالہ و گل کو دیکھ کر محمود یاد مجھ کو وہ گلزار آیا
زخم دل ہو گئے ہرے میرے
ہر چمن سے میں اشکبار آیا
خوں رُلاتا تھا لالہ زار کا رنگ مجلس یار کی بہار کا رنگ
تازہ کرتے تھے یاد اس کی پھول یاد آتا تھا گلزار کا رنگ
لوگ سب شادمان و خوش آئے
ایک میں تھا کہ سوگوار آیا
سبزہ گیاہ کا کہوں کیا حال چپہ چپہ پہ ڈالتا تھا حال
مست نظارۂ جمال تھے سب آنکھیں دنیا کی ہو رہی تھیں لال
زخم دل ہو گئے ہرے میرے
ہر چمن سے میں اشکبار آیا
ئیں وہاں ایک اور خیال میں تھا کیا کہوں میں نرالے حال میں تھا
سبزہ اک عکس زلف جاناں ہے یہ تصور ہی بال بال میں تھا
لوگ سب شادمان و خوش آئے
ایک میں تھا کہ سوگوار آیا
اخبار الفضل جلد ۰۲۱ ۲۵ جولائی ۱۹۳۳

ندیاں ہر طرف کو بہتی تھیں قلب سانی کا حال کہتی تھیں
آبشاروں کی شکل میں گر کر صدمہ افتراق سستی تھیں
زخم دل ہو گئے ہرے میرے
ہر مین سے میں اشکبار آیا
دیو داروں کی ہر طرف متھی قطار یاد کرتا تھا دیکھ کر تد یار
لوگ دل کر رہے تھے ان پر نثار جان سے ہو رہا تھا میں بیزار
لوگ سب شادمان و خوش آئے
ایک میں تھا کہ سوگوار آیا
ابر آتے تھے اور جاتے تھے دل کو ہر اک کے خوب بھاتے تھے
بجلیوں کی چمک میں مجھ کو نظر جلوے اس کی ہنسی کے آتے تھے
زخم دل ہو گئے ہرے میرے
ہر مین سے میں استکبار آیا
شاخ گل پر هزار بیٹی تھی کا نچتی ہے تدار بیٹھی تھی
نغمہ سُن سُن کے اسکے سب خوش تھے وہ مگر دل فگار بیٹھی تھی
لوگ سب شادمان و خوش آئے
ایک میں تھا کہ سوگوار آیا
کیسی ٹھنڈی ہوائیں چلتی تھیں ناز و رعنائی سے پھلتی تھیں
اُن کی رفتار کی دلا کر یاد دل میرا چٹکیوں میں کلتی تھیں
زنیم دل ہو گئے ہرے میرے۔ہر میمن سے میں اشکبار آیا

۱۵۲
تھے طرب سے درخت بھی رقصان گویا قسمت پر اپنی تھے نازاں
پتے پتے کے پاس جا کر میں سونگھتا تھا بُوئے مہ کنعاں
لوگ سب شادمان و خوش آئے
ایک بین مت کہ سوگوار آیا
جلوے اس کے نمایاں ہرلئے ہیں سر اُسی کی تھی پیدا ہوئے ہیں
رنگ اُسی کا چھلک رہا تھا آہ کف ساقی میں ساغر ئے میں
زخم دل ہو گئے ہرے میرے
ہر چمن سے میں استکبار آیا
اس کے نزدیک ہو کے دُور بھی تھا دل اُمیدوار چور بھی تھا
نارِ فُرقت میں جل رہا تھا ئیں کو پس پردہ اک ظہور بھی تھا
لوگ سب شادمان و خوش آئے
ایک میں بھتا کہ سوگوار آیا
دیکھتے کب وہ منہ دکھاتا ہے پردہ چہرہ سے کب اُٹھاتا ہے
کب مرے غم کو دور کرتا ہے پاس اپنے مجھے بلاتا ہے
ہنس کے کہتا ہے دیکھ کر مجھ کو
دیکھو وہ میرا دل نگار آیا
میں یونسی اس کو آزماتا تھا پاک کرنے کو دل جلاتا تھا
عشق کی آگ تیز کرنے کو منہ چھپاتا کبھی دکھاتا تھا
میری خاطر اگر یہ تھا بے چین
کب مجھے اس کے بن مقدار آیا

10 von 10 heute frei